تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پی ٹی آئی ارکان، پارلیمنٹ جائیں پھر دیکھیں گے، چیف جسٹس اسلام آبادہائی کورٹ

by ویب ڈیسک
اکتوبر 6, 2022
پی ٹی آئی ارکان، پارلیمنٹ جائیں پھر دیکھیں گے، چیف جسٹس اسلام آبادہائی کورٹ
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کے 10 ارکان علی محمد خان ، فضل محمد خان ، شوکت علی ، ڈاکٹر شیریں مزاری، ڈاکٹر شاندانہ گلزار، فخر زمان خان ، فرخ حبیب، اعجاز شاہ ، جمیل احمد  اور  محمد اکرم نے درخواست جمع کرائی تھی۔ ان ارکان کا موقف ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے آئینی طریقے کے بغیر استعفے منظورکیے ہیں۔ درخواست گزار کے وکیل علی ظفر کے مطابق شق 64 کے تحت اس عمل کو مکمل نہیں کیا گیا۔ جس پر عدالت نے دریافت کیا کہ پہلے یہ بتائیں کہ کیا یہ پارٹی پالیسی کے خلاف ہے ؟ کیا پارٹی نے کیوں ایکشن لیا؟ اس درخواست کا مقصد کیا ہے؟ پہلے درخواست گزار اپنی نیک نیتی تو ثابت کریں۔ پارلیمنٹ کے معاملات میں عدالت مداخلت نہیں کرتی۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ سیاسی تنازعات دور کرنے کے لیے جگہ پارلیمنٹ ہے۔مسائل کو حل کرنے کے لیے فریقین سے مکالمہ کریں۔

بشکریہ ٹوئٹر

چیف جسٹس نے سوال کیا کہ کیا مستعفی ارکان واقعی ایوان میں جاکر عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔اس مقدمے میں تو درخواست گزار کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے جینوئن استعفے جمع کروائے ۔ یہ اسپیکر کے پاس واپس جانے کا نہیں بلکہ صرف ٹیکنیکل ایشو ہے ۔ چیف جسٹس کے مطابق جب درخواست گزار  پارلیمنٹ کو تسلیم نہیں کرتے تو کرنا کیا چاہتے ہیں۔ عدالت کسی بھی صورت پارلیمنٹ کے وقار کو نیچا دکھانے کی اجازت نہیں دے سکتی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ایک بار ایوان میں جائیں اور پھر درخواست لے کر آئیں پھر سنیں گے۔

Tags: اسلام آباد ہائی کورٹتحریک انصافچیف جسٹس
Previous Post

کراچی اب ڈیجٹیلائز ہونے جارہا ہے

Next Post

اے آر وائے نیوز پر پابندی کا شور کیوں؟

Next Post
اے آر وائے نیوز پر پابندی کا شور کیوں؟

اے آر وائے نیوز پر پابندی کا شور کیوں؟

Discussion about this post

تار نامہ

mir raza murder

میر رضا کی موت خودکشی نہیں، قتل تھی؛ جوڈیشل کمیشن نے پولیس تفتیش پر سوال اٹھا دیے

tiger shroff

ٹائیگر شروف پر فائرنگ: کوٹا سے تین ملزمان گرفتار، بشنوئی گینگ کے حوالے سے بھی تحقیقات جاری

parliment

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے

iqrar

اقرار الحسن کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست، عدالت کا این سی سی آئی اے کو نوٹس جاری

pm cabinate

خیبرپختونخوا کے امور کی نگرانی کے لیے وزیراعظم کی 11 رکنی کمیٹی قائم، امن و امان اور گورننس پر خصوصی توجہ

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist