تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

یہ مست قلندر لڑکا کون ہے؟

by ویب ڈیسک
اگست 29, 2022
یہ مست قلندر لڑکا کون ہے؟
Share on FacebookShare on Twitter

سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر گردش میں ہیں۔ جس میں ایک نوجوان، سندھی ٹوپی پہنے، گھٹنوں تک چڑھی ہوئی بھیگی شلوار کے ساتھ  انتہائی سادگی کے ساتھ کچھ افراد کے ساتھ نکلا ہوا ہے، کہیں وہ گروپ کے ساتھ بیٹھا ہے تو کہیں وہ مسکراتے ہوئے ایک بچے کے ساتھ ہے۔

بشکریہ سوشل میڈیا

پہلی نگاہ میں آپ ممکن ہے کہ پہچان ہی نہیں پائیں لیکن غور سے دیکھنے پر معلوم ہوتا ہے کہ یہ تو میر مرتضیٰ بھٹو کے بیٹے اور بے نظیر بھٹو کے بھتیجے ذوالفقار بھٹو جونیئر ہیں  جو سندھ کے ان علاقوں کا دورہ کررہے ہیں جہاں سیلاب نے تباہی مچائی ہے۔ ذوالفقار بھٹو جونیئرجو زیادہ تر ملک سے باہر رہتے ہیں۔ اس وقت تمام تر توجہ انہوں نے سندھ پر کی ہوئی ہےاور سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے کے لیے فعال ہیں۔

بشکریہ سوشل میڈیا

کچی سڑکوں پر چلتے ہوئے معمولی سی شلوار قیمض اور عام سی چپل پہنے ذوالفقار بھٹو جونیئر اُس عوام کے ساتھ ہیں، جن سے ان کے خاندان کا ناطہ کئی دہائیوں کا ہے۔

بشکریہ سوشل میڈیا

ذوالفقارعلی بھٹو جونیئر کے اسی انداز کو سوشل میڈیا پر خاصا سراہا جارہا ہے۔ کہیں کا ماننا ہے کہ ذوالفقارعلی  بھٹو جونیئرکو سیاسی طاقت کے حصول کا لالچ ہے اور نا وارثتی دولت کا نشہ۔ اپنے لوگوں کے درمیان اک رحمدل لڑکے کے طور پر ہیں۔ ایک صارف علی خواجہ نے سندھی زبان میں تحریر کیا کہ بعض اوقات مشکل وقت میں لوگوں کے پاس جانا اور ان کے دکھ بانٹنا اور ان کے دکھ درد کو دیکھنا اور محسوس کرنا بڑی بات ہے۔ ایک اور صارف امداد لی سومرو لکھتے ہیں کہ اس نوجوان نے کہا کہ میں سیاست نہیں کروں گا کیوں کہ مرنا نہیں چاہتا، یہ درویشی انداز میں جیتا ہے، موہن جو دڑو کی مٹی سے گوندھا ہوا، بھٹو شہید کا پوتا، میر مرتضیٰ کا بیٹا ذوالفقار کبھی بلھن (بلائنڈ ڈولفن) کے درد میں سندھو میں بھٹکتا رہتا ہے۔اب ہر وقت سیلاب زدگان کے درمیان ہے۔

اس نوجوان نے کہا کہ میں سیاست نہیں کروں گا کیوں کہ مرنا نہیں چاہتا، یہ درویشی انداز میں جیتا ہے، موہن جو دڑو کی مٹی سے گوندھا ہوا، بھٹو شہید کا پوتا، میر مرتضی کا بیٹا ذوالفقار کبھی بلھن (بلائنڈ ڈولفن) کے درد میں سندھو میں بھٹکتا رہتا ہے اب ہر وقت سیلاب زدگان کے درمیان ہے۔ pic.twitter.com/Kpss4E6CHg

— Imdad Ali Soomro (@imdad_soomro) August 28, 2022

سید لکھتے ہیں کہ جنہیں اپنے لوگوں کا درد ہو وہ خطاب نہیں کرتے بلکہ لوگوں میں موجود ہوتے ہیں۔

جنہیں اپنے لوگوں کا درد ہو وہ خطاب نہیں کرتے لوگوں میں موجود ہوتے ہیں pic.twitter.com/B0lZHO3Bqo

— Syedih (@SyedIHusain) August 28, 2022

بیشتر صارفین تسلیم کرتے ہیں کہ ذوالفقارعلی  بھٹو جونیئر میں بھٹو صاحب کی جھلک ملتی ہے۔

بشکریہ سوشل میڈیا
Tags: ذوالفقار بھٹو جونیئرمیر مرتضیٰ بھٹو
Previous Post

اب پھر سے عمران خان کی براہ راست تقریر نشر ہوسکے گی

Next Post

پاکستان کو قرض کے اجرا کی منظوری

Next Post
آئی ایم ایف کی پاکستان کی 4 فیصد قومی پیداوار کی پیش گوئی

پاکستان کو قرض کے اجرا کی منظوری

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist