تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

شوکت ترین کی مبینہ آڈیو لیک

by ویب ڈیسک
اگست 29, 2022
شوکت ترین کی مبینہ آڈیو لیک
Share on FacebookShare on Twitter

تحریک انصاف حکومت میں وزیرخزانہ کے عہدے پر کام کرنے والے شوکت ترین کی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرا خزانہ محسن لغاری اور تیمور جھگڑا  سے ہونے والی مبینہ ٹیلی فونک گفتگو منظرعام پر آگئی ہے۔ اس ساری گفتگو کا محوروفاقی حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والا معاہدہ ہے۔ اس مبینہ گفتگو کے دوران پنجاب کے وزیرخزانہ محسن لغاری سابق وزیر سے دریافت کرتے ہیں کہ آئی ایم ایف کو انکار کی صورت میں پاکستان کو بطورریاست کوئی نقصان تو نہیں ہوگا۔ جواباً شوکت ترین کہتے ہیں کہ  یہ جس طرح چیئرمین اوردیگرکوٹریٹ کررہےہیں،اس سےریاست کونقصان نہیں ہورہا ؟ بظاہرتو نقصان  توضرورہوگاکہ آئی ایم ایف کہےگاپیسےکہاں سےپورےکریں گے۔ شوکت ترین کا کہنا تو یہ بھی تھا کہ  یہ جو آئی ایم ایف کو 750 ارب کی کمٹمنٹ دی ہے  جس پر چاروں صوبوں نے سائن کیا ہے، آپ نے اب کہنا ہےہم نے جو کمٹمنٹ دی تھی وہ سیلاب سے پہلے دی تھی، اب ہم یہ کمٹمنٹ پوری نہیں کرپائیں گے۔

شوکت ترین کی مبینہ آڈیو کال لیک، تیمور جھگڑا اور محسن لغاری کو کیا مشورہ دیا گیا؟

ویڈیو لنک: https://t.co/8y6GuZARQH

(1/1)#ShaukatTareen #MohsinKhanLeghari #TaimoorJhagra #IMF #Taar pic.twitter.com/l5EqDpMabZ

— Taar.TV (@taar_tv) August 29, 2022

سابق وزیرخزانہ شوکت ترین یہاں تک مشورہ دے رہے ہیں کہ بس یہی کہا جائے کہ  کمٹمنٹ سیلاب سے پہلے کی تھی اور اب صوبے میں تباہی آگئی ہےاور بہت خرچا ہورہا ہے۔ بس اسی بات کو مدعا بنانا ہے۔ سابق وزیر خزانہ کہتے ہیں کہ چاہتے ہیں کہ وفاقی حکومت پر دباؤ ڈالا جائے۔یہ ہمیں اندر کرارہے ہیں ہم پر دہشتگردی کے الزامات لگا رہے ہیں،یہ بالکل اسکاٹ فری جارہے ہیں یہ نہیں ہونے دینا ہے ۔ شوکت ترین کا مزید کہنا تھا کہ تیمور خان جھگڑا بھی ایک گھنٹےمیں اسی نوعیت کا خط لکھ کر بھیج رہے ہیں اور آپ بھی ذراکہیں مجھےبھیج دیں، ہم یہ کرکے اس کو وفاقی حکومت کو بھیج دیں گے ،پھر ہم اس کو آئی ایم ایف کےنماندوں کو ریلیز بھی کردیں گے۔ شوکت ترین کے مطابق وفاقی حکومت منی بجٹ لے کرآجائیں گی ، یہ پی ٹی آئی کو مس ٹریٹ کررہےہیں اورریاست کےنام پربلیک میل کررہےہیں ان کی مددکرتےجائیں،یہ تو نہیں ہوسکتا ناں ، یہ طےکیا ہے ،یہ آئی ایم ایف کوریلیزکرناہےیانہیں یہ ہم چیئرمین سےپوچھ لیں گے یہ صرف وفاقی حکومت کوبھیجناچاہیےیاآئی ایم ایف کوبھی۔

شوکت ترین کی مبینہ آڈیو کال لیک، تیمور جھگڑا اور محسن لغاری کو کیا مشورہ دیا گیا؟

ویڈیو لنک: https://t.co/8y6GuZARQH

(1/2)#ShaukatTareen #MohsinKhanLeghari #TaimoorJhagra #IMF #Taar pic.twitter.com/UnHEDndSEx

— Taar.TV (@taar_tv) August 29, 2022

محسن لغاری نےکہا کہ سوشل میڈیاسےزیادہ پاورفل ٹول ہی کوئی نہیں۔  ہاں توہمیں ریلیزکرنے کی ضرورت ہی نہیں وہ سوشل میڈیا خودہی کردے گا،تیمورکہہ رہاتھااورمیں اس کےنمبرٹوکوبہترجانتاہوں وہ ویسےہی لیک کردے گا،ہم ایساسین کریں گےکہ یہ نہ نظرآئےکہ ہم ریاست کونقصان پہنچارہےہیں،آپ دے نہیں سکیں گے تو آپ کی جو کمٹمنٹ ہے اس کا مطلب زیرو ہے ۔

Previous Post

نوشہرہ کی آئرن لیڈی: مس وزیر جن کا جذبہ لوگوں کے دلوں میں گھر کرگیا

Next Post

اب پھر سے عمران خان کی براہ راست تقریر نشر ہوسکے گی

Next Post
اب پھر سے عمران خان کی براہ راست تقریر نشر ہوسکے گی

اب پھر سے عمران خان کی براہ راست تقریر نشر ہوسکے گی

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist