تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ڈراما ‘فراڈ’، رشتوں کی دھوکے بازی اور دولت کی ہوس

by ویب ڈیسک
جولائی 30, 2022
ڈراما ‘فراڈ’، رشتوں کی دھوکے بازی اور دولت کی ہوس
Share on FacebookShare on Twitter

اے آر وائی ڈیجیٹل سے نشر ہونے والا ڈراما فراڈ آن لائن فراڈ سے لے کر رشتوں میں دھوکا دہی تو والدین کے لیے ایک جاگنے کی کال ہے، پاکستانی ڈراما انڈسٹری میں پہلی بار ساس بہو اور لاچار ہیروئن کے بجائے، معاشرے کی ایک تلخ حقیقت کو بیان کیا ہے، پہلی بار شادی کے لیے رشتوں کی جعل سازی دکھائی ہے۔

آن لائن رشتہ ویب سائٹ ہو یا کسی غیر کے ذریعے رشتوں کا کالا دھندا، والدین کا اپنوں کے بجائے غیروں پر اعتماد،دولت کی خاطر لڑکیوں کے لیے محرومیوں کے خواب، ہر ایک پہلو اپنے اندر ایک اٹھان رکھتا ہے۔

Fraud TAAR

زین جبرائیل عاصم کا لکھا گیا یہ ڈراما رشتوں کی دھوکے بازی کا چہرہ بہت شگفتگی سے دکھا رہا ہے۔ مرکزی کردار کی بات کریں تو مایا کے کردار میں صبا قمر کی بے مثال اداکاری کی کیا بات ہے  وہیں منفی کردار میں نظر آنے والے احسن خان نے بھی معاشرے میں موجود دولت کے پجاری کو حقیقی رنگ دیا ہے۔

Fraud TAAR

دیگر کاسٹ میں ورسٹال اداکار محمود اسلم ایک حساس باپ، ذمہ دار بیٹے کے روپ میں میکائل ذوالفقار جبکہ نازلی ناصر، ندا ممتاز، رابعہ کلثوم، سیفی حسن، عدنان سمد خان، عاصمہ عباس  ثاقب خان کی ڈائرکشن میں اپنے کرداروں کے ساتھ بھرپور انصاف کررہے ہیں۔

یہ ڈرامہ ان لوگوں کی حقیقتوں پر مبنی ہے جو ضرورت سے زیادہ دولت جمع کرنے میں مصروف ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ صرف دولت ہی ان کے لیے خوشی یا روشن مستقبل خرید سکتی ہے۔ وہ صحیح اور غلط پر غور نہیں کرتے اور دولت کے لیے ہر راہ کا انتخاب کرتے چلے جاتے ہیں لیکن آخر میں ان کے ہاتھ کچھ بھی نہیں آتا۔

اب تک ڈرامے کی کہانی میں مایا دھوکے اور اپنوں کے ٹھکرانے کے بعد پھر سے اپنی زندگی میں لوٹ آئی ہے وہیں تبریز اپنے اگلے شکار کے انتظار میں ہے اب دیکھتے ہیں کہ تبریز کا حقیقی چہرہ کب سامنے آتا ہے اور مایا کو خوشیاں ملتی ہیں یا قسمت نے کچھ اور لکھا ہے۔

Previous Post

دعا کے گھروالوں کو ہراساں کرنے کا الزام

Next Post

محبوب کے لیے 14 افراد کا قتل کرنے والی دلہن

Next Post
محبوب کے لیے 14 افراد کا قتل کرنے والی دلہن

محبوب کے لیے 14 افراد کا قتل کرنے والی دلہن

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist