تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

عدالت کا دعا زہرا کو کراچی منتقل کرنے کا حکم

by ویب ڈیسک
جولائی 21, 2022
عدالت کا دعا زہرا کو کراچی منتقل کرنے کا حکم
Share on FacebookShare on Twitter

سندھ ہائیکورٹ میں دعا زہرا کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی جہاں دعا کے شوہر ظہیر احمد کو عدالت میں سخت سیکیورٹی حصار میں پیش کیا گیا، سماعت کے آغاز پر جسٹس اقبال کلہوڑو نے درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے دعا زہرا کی کراچی منتقلی کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ تفتیشی افسر دعا زہرا کو کراچی کے شیلٹر ہوم منتقل کر سکتا ہے کیونکہ کیس کراچی میں زیر التوا ہے اور اغوا سے متعلق حتمی فیصلہ ٹرائل کورٹ ہی کرے گی۔ عدالتی فیصلے کے مطابق دعا زہرا اپنے شوہر سے ناخوش جبکہ والدین سے خوفزدہ ہے اس لیے شیلٹر ہوم میں رہنا مناسب ہے۔

دعا زہرا کیس: ظہیر احمد کو سخت سیکیورٹی حصار میں سندھ ہائیکورٹ پہنچادیا گیا، دعا زہرا کی بازیابی سے متعلق درخواست پر عدالت نے ظہیر کو نوٹس جاری کیا تھا۔ #DuaZehra #DuaZahra #DuaZehraCase #SindhHighCourt #ZaheerAhmed #Karachi #MehdiAliKazmi #JibranNasir #Taar pic.twitter.com/HXljHuwoWX

— Taar.TV (@taar_tv) July 21, 2022

اس سے قبل سماعت کے دوران جسٹس اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ  لڑکی کو تو ہر صورت کراچی لانا ہے، جرم کراچی میں ہوا ہے توکیس کی سماعت بھی کراچی میں ہوگی، کیس اسی شہر میں زیر التوا ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ کراچی میں بھی شیلٹر ہوم ہیں، کراچی میں بھی لڑکی کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا، کراچی کے شیلٹرہوم میں بھی حفاظتی انتظامات ہوں گے، اس لیے کیس کراچی میں ہے تو لڑکی کو بھی کراچی لانا ہوگا جبکہ لڑکی کے والدین بھی کراچی میں رہتے ہیں۔

عدالت نے ملزم ظہیر احمد کے وکیل سے پوچھا کہ’کیا آپ چاہتے ہیں لڑکی کو کراچی منتقل نہ کیا جائے؟ جس پر وکیل عامر نیاز نے جواب دیا کہ لڑکی کو کراچی منتقل نہیں کیا جا سکتا، لڑکی اگر کسی سے نہ ملنا چاہے تو بھی کوئی اس سے نہیں مل سکتا۔ اگر والدین دعا زہرا سے ملنا چاہتے ہیں تو لاہور جا کر مل سکتے ہیں، وکیل کے دلائل پر عدالت نے کہا تھا کہ لڑکی کم عمر ثابت ہو چکی ہے، اس کے بیان کی کوئی اہمیت نہیں، ہم لڑکی کی کسٹڈی والدین کے حوالے کرنے کا حکم نہیں دے رہے۔

Image

واضح رہے کہ دعا زہرا کی بازیابی کے لیے والد مہدی کاظمی نے درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے ملزم ظہیر احمد کو نوٹس جاری کیا تھا۔ بعدازاں گزشتہ روز دعا زہرا لاہور میں مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوئیں عدالت میں کہا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے اس لیے انہیں دارالامان منتقل کیا جائے۔ عدالت نے دعا زہرا کی درخواست پر ان کو دارالامان منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔

اس خبر سے متعلق مزید پڑھیں:

دعا زہرا کو دارالامان بھیجنے کا حکم

دعا زہرا کیس : ظہير کی سی ڈی آر عدالت میں جمع

دعا زہرہ کے شوہر کی 14 جولائی تک حفاظتی ضمانت

دعا زہرا کا جھوٹ پکڑا گیا، میڈیکل رپورٹ میں عمر کی تعین ہوگیا

Tags: دعا زہراسندھ ہائیکورٹظہیر احمدکراچی
Previous Post

آفتاب سلطان نئے چیئرمین نیب

Next Post

نیوٹرل ود ناجیہ اشعر: لوٹا کریسی، بکاؤ نمائندے، 40 کروڑ کی بولیاں

Next Post
نیوٹرل ود ناجیہ اشعر: لوٹا کریسی، بکاؤ نمائندے، 40 کروڑ کی بولیاں

نیوٹرل ود ناجیہ اشعر: لوٹا کریسی، بکاؤ نمائندے، 40 کروڑ کی بولیاں

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist