تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ہمت اور بہادری کا جشن، ماہرہ خان کی مشادی نئے انداز میں

by ویب ڈیسک
جولائی 19, 2022
ہمت اور بہادری کا جشن، ماہرہ خان کی مشادی نئے انداز میں
Share on FacebookShare on Twitter

ماہرہ خان کی ملکیت میں ہر سال سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’مشن‘ مشادی کے نام سے ایک مہم تیار کرتا ہے۔ اس سال مولٹی فوم کے اشتراک سے اس مہم کو ایک ویڈیو پیغام کے طور پر  پیش کیا گیا جس میں شادی بیاہ کا ماحول، مہمانوں کا شوروغل، بارات کی آمد کے مناظر تھے مگر حقیقتاً ویڈیو ایک انتہائی حساس موضوع کے گرد گھومتی ہے جو کہ ’’گھریلو تشدد‘‘ ہے۔ ویڈیو میں تمام خواتین کو ایک بااختیار پیغام دیا گیا کہ وہ ہمت کا جشن منائیں اور ہر طرح کے بدسلوکی کے خلاف آواز اٹھائیں۔

اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مشادی شادی کے جشن منانے سے زیادہ اہم ہے، یہ انتخاب، ہمت اور زندگی کے جشن منانے کے بارے میں ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

رائٹر اور ہدایت کار شہریار منور کی 5 منٹ 34 سیکنڈز کی اس ویڈیو میں دکھایا گیا کہ ماہین عروسی لباس زیب تن کیے اپنی بارات کا انتظار کررہی ہیں لیکن ساتھ ہی اپنے اوپر ڈھائے منگیتر کے ظلم و جبر، تشدد، ہراسگی کے لمحات کو بھی نہیں بھولتی اور اپنے باپ اور خاندان کی حوصلہ افزائی پر رشتہ ختم کرنے کا ارادہ کرلیتی ہے۔

ویڈیو کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں باپ بیٹی کی بانڈنگ کو بہت باریکی سے بیان کیا گیا جہاں ایک روایتی باپ معاشرے کی فرسودہ روایات کی پرواہ کرتا ہے وہیں مشادی میں باپ بیٹی کی ہمت و حوصلہ کا سبب بنتا ہے، اسے نئی زندگی کی شروعات پر زور دیتا ہے۔ ویڈیو میں اداکارہ ماہرہ خان کے علاوہ بہروز سبزوری، ہما نواب، اسکندر رضوی، تانیہ حسین اور مصاب فضل مسری شامل ہیں۔

Previous Post

رانا ثنا اور عطا تارڑ کے پنجاب داخلے پر پابندی لگانے کی تیاری

Next Post

دعا زہرا کو دارالامان بھیجنے کا حکم

Next Post
دعا زہرا کیس کا فیصلہ، عدالت نے دعا زہرا کو مرضی کا فیصلہ کرنے کی اجازت دے دی

دعا زہرا کو دارالامان بھیجنے کا حکم

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist