تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ضمنی انتخابات 2022: کپتان کی جیت، ن لیگ کو شکست

by ویب ڈیسک
جولائی 18, 2022
ضمنی انتخابات 2022: کپتان کی جیت، ن لیگ کو شکست
Share on FacebookShare on Twitter

پنجاب کے ضمنی الیکشن میں تمام 20 نشستوں کا 100 فیصد غیر حتمی سرکاری نتیجہ سامنے آگیا، جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف صوبائی اسمبلی میں سب سے زیادہ نشستوں کے ساتھ اوپر ہے۔ ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی 15، مسلم لیگ ن 4 جبکہ ایک نشست پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں 20 نشستوں کے نتائج آر ایم ایس سسٹم کے ذریعے حاصل کیے گئے ہیں، ووٹنگ ٹرن آؤٹ 49.69 فیصد رہا، پی ٹی آئی کو سب سے زیادہ 46.8 فیصد ووٹ ملے جبکہ مسلم لیگ ن کو 39.5فیصد ووٹ ملے جبکہ آزاد امیدواروں کے حصے میں 7.7فیصد ووٹ آئے اور تحریک لبیک پاکستان نے 5 فیصد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

پی پی 7 راولپنڈی 

پی پی 7 راولپنڈی کے 266 میں سے 214 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار 55 ہزار 368 ووٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ ن لیگ 55 ہزار 49 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

پی پی 38 خوشاب 

پی پی 83 خوشاب سے پی ٹی آئی کےحسن اسلم اعوان49 ہزار855ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوارملک آصف42 ہزار210 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 90 بھکر

پی پی 90 بھکر سے  پی ٹی آئی کے عرفان اللہ نیازی68 ہزار982ووٹ لےکرکامیاب ہوگئے جبکہ ن لیگ کے سعید اکبر نوانی 59ہزار856ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 97 فیصل آباد

پی پی 97 فیصل آباد سے پی ٹی آئی کے علی افضل ساہی 67 ہزار 23 ووٹ لےکرکامیاب جبکہ ن لیگ کےاجمل چیمہ 54ہزار 266 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 125 جھنگ

پی پی 125 جھنگ سے پی ٹی آئی کے اعظم چیلہ 82 ہزار 382 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ ن لیگ کےفیصل حیات جبوانہ 52ہزار178ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر رہے۔

پی پی 127جھنگ

پی پی127جھنگ سے پی ٹی آئی کے مہر محمد نواز 71 ہزار 648 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ ن لیگ کے مہرمحمد اسلم 47 ہزار 413 ووٹ لے کر دوسرے نمبرپررہے۔

پی پی 140 شیخوپورہ

پی پی 140 شیخوپورہ سے پی ٹی آئی کے امیدوار خرم شہزاد ورک 49 ہزار 737 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ن لیگ کےامیدوار میاں خالد محمود 32 ہزار 812 ووٹ دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 158 لاہور

پی پی 158 لاہور سے پی ٹی آئی کے میاں محمد اکرم عثمان 37 ہزار 463 ووٹ لیکر کامیاب قرارا پائے جبکہ ن لیگ کے رانا احسن 31 ہزار 906 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 167 لاہور 

پی پی 167 لاہور سے پی ٹی آئی کے شبیر احمد نے 40 ہزار 511 ووٹ لے کر میدان مارا جبکہ ن لیگ کے نذیر احمد چوہان 26ہزار 473 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پررہے۔

پی پی 168 لاہور

پی پی168 لاہور سے مسلم لیگ ن کے ملک اسد علی 26 ہزار 169 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پی ٹی آئی کے محمد نواز اعوان 15 ہزار 767ووٹ لے کردوسرے نمبرپر رہے۔

پی پی 170 لاہور 

پی پی170لاہور سے  پی ٹی آئی کے ملک ظہیرعباس کھوکھر 24 ہزار 688 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ ن لیگ کےمحمد امین ذوالقرنین 17 ہزار 519 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 202 ساہیوال

پی پی 202 ساہیوال سے بھی پی ٹی آئی کے محمد غلام سرور 62 ہزار 298 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ن لیگ کے ملک نعمان احمد لنگڑیال 59 ہزار191 ووٹ لے کر دوسرے نمبرپر رہے۔

پی پی 217ملتان

پی پی 217 ملتان سے سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے پی ٹی آئی کے امیدوار زین قریشی 46 ہزار 963 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ ن لیگ کے امیدوار سلمان نعیم 40 ہزار 104 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 224 لودھراں 

پی پی 224 لودھراں سے پی ٹی آئی کے عامر اقبال شاہ نے 69 ہزار 881 ووٹ لے کر فتح اپنے نام کی جب کہ ن لیگ کے چوہدری زوار حسین وڑائچ 56 ہزار 214 ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر رہے۔

پی پی 228 لودھراں 

پی پی 228 لودھراں سے آزاد امیدوار سید رفیع الدین بخاری 45 ہزار 20 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پی ٹی آئی کےعزت جاوید 38 ہزار 338 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

Live - DAWN.COM

پی پی 237 بہاولنگر

پی پی237 بہاولنگر سے ن لیگ کے میاں فدا حسین وٹو67 ہزار 643 ووٹ لے کر سرخرو ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کےآفتاب رضا 31 ہزار 165 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 272 مظفرگڑھ

پی پی 272 مظفرگڑھ سے پی ٹی آئی کے محمد معظم خان 46 ہزار 69 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ ن لیگ کی سیدہ زہرا باسط بخاری 36 ہزار 401 ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر رہی۔

پی پی 273 مظفر گڑھ

پی پی 273 مظفرگڑھ سے ن لیگ کے محمد سبطین رضا 59 ہزار 679 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ پی ٹی آئی کے یاسر خان 51ہزار 232ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 282 لیہ

پی پی282 لیہ پی ٹی آئی کے قیصر خان مگسی 57 ہزار 75 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ ن لیگ کے طاہر رندھاوا 38 ہزار 902 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 288 ڈی جی خان

پی پی 288 ڈی جی خان سے پی ٹی آئی کے سردارسیف الدین کھوسہ59 ہزار ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ ن لیگ کے سردار عبدالقادر کھوسہ 33498 ووٹ لیکردوسرے نمبر پر رہے۔

Tags: پاکستان تحریک انصافضمنی انتخاباتضمنی انتخابات 2022
Previous Post

جعلی شناختی کارڈز پرالیکشن کمیشن کا نوٹس

Next Post

پی ٹی آئی، مسلم لیگ ن اور پی پی نے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کر لیے

Next Post
پی ٹی آئی، مسلم لیگ ن اور پی پی نے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کر لیے

پی ٹی آئی، مسلم لیگ ن اور پی پی نے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کر لیے

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist