تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

22 جولائی تک عمران خان نے حمزہ کو وزیراعلیٰ مان لیا

by ویب ڈیسک
جولائی 1, 2022
22 جولائی تک عمران خان نے حمزہ کو وزیراعلیٰ مان لیا
Share on FacebookShare on Twitter

سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کی اپیل کی سماعت 3 رکنی بینچ نے کی۔ جس میں فیصلہ ہوا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا ایک بار پھر انتخاب 22 جولائی کو ہوگا۔اس فیصلے سے پرویز الہیٰ اور موجودہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے بھی اتفاق کیا۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا تھا کہ حمزہ کے لیے قائم مقام وزیراعلیٰ کا لفظ استعمال نہیں کریں گے، ایسے الفاظ استعمال کریں گے جو دونوں فریقین کو قبول ہوں۔ سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ سیاست دان اپنے مسائل خود حل کریں یا پھر ہمارے پاس آئیں تو ہماری بات مانیں۔جسٹس اعجازالاحسن  کا کہنا تھا کہ 2 دن میں دوبارہ انتخاب یا حمزہ شہباز 17 جولائی تک وزیراعلیٰ، یہی 2 آپشن ہیں۔

بشکریہ ٹوئٹر

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے مطابق ایک انتخاب کے لیے 20 دن نہیں دے سکتے، پی ٹی ۤآئی کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ محمود الرشید کے بیان کے بعد پارٹی سربراہ سے ہدایات لینا ضروری ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ پرویز الہٰی  یا بابر اعوان ،عمران خان سے رابطہ کریں اور آدھے گھنٹے میں آگاہ کریں۔ جس پر بابراعوان نے سابق وزیراعظم عمران خان سے صلح مشورے کے بعد عدالت کو بتایا کہ  عمران خان کو حمزہ بطور قائم مقام وزیراعلیٰ 17 جولائی تک قبول ہیں۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ آئی جی پولیس، پنجاب الیکشن کمشنر اور چیف سیکریٹری قانون پر عمل کریں۔

بشکریہ ٹوئٹر

بابر اعوان کے مطابق عمران خان کا کہنا ہے کہ جن حلقوں میں انتخابات ہورہے ہیں وہاں پبلک فنڈز استعمال نہیں ہوں گے۔ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ یہ تو الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کا حصہ ہے، الیکشن کمیشن کو ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کروانے کا کہہ دیتے ہیں۔ اسپیکر پرویز الہی کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی 22 جولائی تک حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ ماننے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

بشکریہ ٹوئٹر
Previous Post

کراچی: صدر موبائل مارکیٹ میں ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ

Next Post

ملک میں کورونا کی شرح 4 فیصد سے زائد

Next Post
کراچی میں اومی کرون کے بڑھتے ہوئے کیسز

ملک میں کورونا کی شرح 4 فیصد سے زائد

Discussion about this post

تار نامہ

mir raza murder

میر رضا کی موت خودکشی نہیں، قتل تھی؛ جوڈیشل کمیشن نے پولیس تفتیش پر سوال اٹھا دیے

tiger shroff

ٹائیگر شروف پر فائرنگ: کوٹا سے تین ملزمان گرفتار، بشنوئی گینگ کے حوالے سے بھی تحقیقات جاری

parliment

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے

iqrar

اقرار الحسن کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست، عدالت کا این سی سی آئی اے کو نوٹس جاری

pm cabinate

خیبرپختونخوا کے امور کی نگرانی کے لیے وزیراعظم کی 11 رکنی کمیٹی قائم، امن و امان اور گورننس پر خصوصی توجہ

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist