تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پی ٹی آئی لانگ مارچ اور سپریم کورٹ کے سوالات

by ویب ڈیسک
جون 1, 2022
پی ٹی آئی لانگ مارچ اور سپریم کورٹ کے سوالات
Share on FacebookShare on Twitter

تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاری اور پھر رکاوٹوں کی بندش سے متعلق اسلام آباد بار کی درخواست کو نمٹاتے ہوئے سپریم کورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔جس میں واضح طور پر لکھا ہے کہ عدالت کو مایوسی ہوئی کہ اس کی کوششوں کا احترام نہیں کیا گیا۔ 12 صفحات کے فیصلے کو چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے تحریر کیا۔ جس میں جسٹس یحیٰی آفریدی کا اختلافی نوٹ بھی شامل تھا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق حکم نامہ فریقین کے درمیان عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے تھا۔ جو فریقین کے درمیان ہم آہنگی کے لیے بھی دیا گیا۔ پرامن احتجاج آئینی حق ہے لیکن یہ حق ریاست کی اجازت سے مشروط ہے۔ یہ حکم نامہ موجود فریقوں کی موجودگی میں جاری کیا گیا لیکن اس مقدمے میں سیاسی جماعتوں کی طرف سے اعلیٰ اخلاقی اقدارکی بے توقیری کی گئی۔  سیاسی جماعتوں کے اقدام سے عوامی حقوق اور املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔ تمام شواہد اور ثبوت کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ عدالتی حکم کی عدم عدولی ہوئی کہ نہیں؟ تمام تر جماعتیں پرامن سیاسی سرگرمیوں کا ضابطہ اخلاق ترتیب دیں۔ تحریری فیصلے کے مطابق لانگ مارچ کی صورت حال ختم ہوگئی، سڑکیں کھل گئیں، پٹیشن غیر مؤثر ہوگئی۔

بشکریہ ٹوئٹر

عدالت کے سوالات

اکثریتی عدالتی فیصلے میں کئی سوال بھی دریافت کیے گئے ہیں۔ ان میں یہ بھی ہے کہ کتنے مظاہرین ریڈ زون میں داخل ہونے میں کامیاب ہوئے؟ ریڈ زون کی حفاظت کے انتظامات کیا تھے؟ ایگزیکٹو حکام کی طرف سے حفاظتی انتظامات میں کیا نرمی برتی گئی؟ کیا حفاظتی اقدامات کو توڑا گیا؟ کیا مظاہرین یا کارکنان جی 9 یا ایچ 9 میدان میں گئے؟ حکومت کو دی گئی یقین دہانی کی خلاف ورزی کی گئی؟ کیا انتظامیہ اور پولیس نے کارکنوں کے خلاف کوئی ایکشن لیا؟  زخمی، گرفتار اور اسپتال میں داخل مظاہرین کی تفصیلات کیا ہیں؟ عمران خان نے کس وقت کارکنوں کو ڈی چوک پہنچنے کی ہدایت کی؟ ریڈ زون میں داخل ہونے والا ہجوم منظم تھا یا کسی کی نگرانی میں تھا؟  سپریم کورٹ نے ان تمام سوالات کے لیے ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی آئی بی، سیکریٹری داخلہ، آئی جی اور چیف کمشنر اسلام آباد سے جواب طلب کرلیے ہیں۔ عمران خان نے سپریم کورٹ کے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی۔ جسٹس یحیٰی آفریدی کے مطابق وہ عمران خان کو نوٹس جاری کررہے ہیں کیوں ناں ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

بشکریہ ٹوئٹر

جسٹس یحیٰی آفریدی  کا اختلافی نوٹ

جسٹس یحیٰی آفریدی نے اختلافی نوٹ میں واضح طور پر لکھا کہ وہ اس بات سے آمادہ نہیں کہ عمران خان کے خلاف کارروائی کے لیے عدالت کے پاس مواد نہیں۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کارکنوں کو ڈی چوک پہنچنے کا کہا۔ عمران خان نے 25 مئی کے عدالتی احکامات کو نہیں مانا۔

Tags: سپریم کورٹعمران خان
Previous Post

پی ٹی آئی کی احتجاج کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست

Next Post

6 سال بعد جیوری نے مجھے زندگی واپس دے دی،جونی ڈیپ

Next Post
6 سال بعد جیوری نے مجھے زندگی واپس دے دی،جونی ڈیپ

6 سال بعد جیوری نے مجھے زندگی واپس دے دی،جونی ڈیپ

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist