تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

مس مارول: پاکستانی اداکاروں کے بعد پاکستانی گانا بھی شامل

by ویب ڈیسک
مئی 27, 2022
مس مارول: پاکستانی اداکاروں کے بعد پاکستانی گانا بھی شامل
Share on FacebookShare on Twitter

مارول سنیمیٹک اسٹوڈیوز اور ڈزنی پلس کی پہلی مسلم سپر ہیرو سیریز’’مس مارول‘‘میں جہاں پاکستانی اداکار اپنے جلوے بکھیرے گے وہی اس سیریز میں پاکستانی گلوکاروں کی آوازوں بھی سحر رہے گا، اطلاعات ہیں کہ جلد ہی ریلیز ہونے والی ویب سیریز ’مس مارول‘ میں کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا گانا ’پیچھے ہٹ‘ دیے جانے کا امکان ہے۔ بی بی سی کے صحافی ہارون رشید نے اپنے ٹوئٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی سپر ہیرو کردار کمالہ خان پر بنائی گئی ویب سیریز’ مس مارول‘ میں نہ صرف بالی ووڈ فلموں کے مقبول ترین ڈائیلاگز کا تڑکا ہوگا بلکہ ناظرین اس سیریز میں کوک اسٹوڈیو کے گانے ”پیچھے ہٹ” میں بھی تھرکتے نظر آئیں گے۔

LOVED the first 2 eps of Ms Marvel. This is the South Asian rep I want to see. Sugar-coated saunf, dialogue about @iamsrk’s best film, a soundtrack including @hasanraheeem’s Peechay Hutt. Kamala Khan is unapologetically brown and I LOVE IT. pic.twitter.com/O2CKjgUPvR

— Haroon Rashid (@iHaroonRashid) May 25, 2022

ہارون رشید کے مطابق انہوں نے مس ماروول کی اب تک 2 قسطیں دیکھی ہیں جس میں جنوبی ایشیا کا رنگ دیکھ کر مزہ آگیا ہے۔ کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا گانا ’پیچھے ہٹ‘ کو کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کی نقل کرنے والی بہنوں جسٹن بیبز کی وجہ سے کافی پذیرائی ملی تھی، جس میں حسن رحیم، طلال قریشی اور جسٹن بیبز نے اپنی آوازوں کا جادو جگایا تھا۔

فلم  کے ٹریلر میں پاکستانی اداکارہ نمرہ بچہ کی بھی جھلک ہے جبکہ مس مارول کے لیے اداکار فواد خان اور مہوش حیات نے بھی اپنے کردار کی تصدیق کی تھی تاہم ٹریلر میں انہیں کہیں نہیں دکھایا گیا۔  ‘مس مارول’ کو امریکا سمیت دنیا بھر میں آئندہ ماہ 8 جون کو ڈزنی پلس پر ریلیز کیا جائے گا تاہم پاکستان میں مذکورہ اسٹریمنگ ویب سائٹ نہ ہونے کی وجہ سے اسے سینماؤں میں دکھایا جائے گا۔

Tags: پیچھے ہٹمس مارول
Previous Post

امل کلونی ویمن ایمپاورمنٹ ایوارڈ تنزیلہ خان کے نام

Next Post

نیب اور الیکشن ایکٹ ترمیمی بل سینیٹ سے بھی منظور

Next Post
نیب اور الیکشن ایکٹ ترمیمی بل سینیٹ سے بھی منظور

نیب اور الیکشن ایکٹ ترمیمی بل سینیٹ سے بھی منظور

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist