تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

بھارت، پاکستان اور دنیا کو بتائے کہ کیا اس کے ہتھیار محفوظ ہیں، آرمی چیف

by ویب ڈیسک
اپریل 2, 2022
بھارت، پاکستان اور دنیا کو بتائے کہ کیا اس کے ہتھیار محفوظ ہیں، آرمی چیف
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد میں سیکیورٹی ڈائیلاگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے میزائل کا پاکستان میں گرنا انتہائی تشویش کا باعث ہے۔ پاکستان نے بھارت کے میزائل گرنے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ غیر ذمے دار ایٹمی طاقت کے پاس سپر سانک میزائل کا ہونا خطر ناک ہے۔ بھارت کو ہمیں ثبوت دینا ہو گا کہ اس کا اسلحہ محفوظ ہے اور اس کی بہتر نگہداشت کی جا رہی ہے۔  پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ڈائیلاگ اور ڈپلومیسی پر یقین رکھتا ہے۔ پاکستان چاہتا ہے کہ بھارت کے ساتھ آبی تنازعہ بھی ڈائیلاگ سے حل ہو۔

اسکرین گریپ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان سب کے ساتھ مل کر چلنا چاہتا ہے۔ پاکستان یوکرین بحران کے لیے سیز فائر اور ڈائیلاگ پر یقین رکھتا ہے۔ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ پاکستان کسی کیمپ پالیٹکس پر یقین نہیں رکھتا۔ یوکرین بحران کے باعث افغان عوام کو نہ بھلایا جائے۔ پاکستان نے عالمی برادری سے مل کر افغانستان کی مدد کی۔ افغان عوام کی مدد کے لیے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانیں گنوائیں اور مالی نقصان اٹھایا۔آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کوشش جاری رہے گی۔ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے مطابق ہم پرامن اور خوش حال پاکستان کے لیے پرعزم ہیں۔ مقاصد کے حصول کے لیے ملک کے اندر اور باہر امن کی ضرورت ہے۔

Previous Post

جاوید شیخ کے لیے متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا

Next Post

Bhai Ke Reviews| Episode 56

Next Post
Bhai Ke Reviews| Episode 56

Bhai Ke Reviews| Episode 56

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist