تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

آسٹریلوی پرستار پاکستان آکر کیوں خوش ہیں ؟

بشکریہ اے ایف پی

by ویب ڈیسک
مارچ 17, 2022
آسٹریلوی پرستار پاکستان آکر کیوں خوش ہیں ؟
Share on FacebookShare on Twitter

آسٹریلوی کرکٹ پرستار لیوک گیلین ان دنوں مرکز نگاہ بنے ہوئے ہیں۔ 24 سال بعد ان کی ٹیم پاکستان کی مہمان بنی ہے تو وہ بطور خاص آئے ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ آخری بار 1998 میں جب وہ پاکستان کے دورے پر آئے تو کچھ ناخوشگوار تجربات سے پالا پڑا لیکن اس بار ان کا اور ٹیم کا جس شاندار انداز میں استقبال کیا گیا، اُس نے انہیں خوشگوار حیرت سے دوچار کیا ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ” اے ایف پی ” سے گفتگو کرتے ہوئے لیوک گیلین کہتے ہیں گزشتہ دورے میں باہر جانا خطرے سے خالی نہیں تھا لیکن اُنہوں نے اس کے باوجود ہوٹل سے باہر نکل کر گھوما پھرا تو پاکستانی تماشائیوں نے نامناسب رویہ اختیار کیا  لیکن اب ایک ایک نیا پاکستان ان کا استقبال کررہا ہے۔ ہر کوئی خندہ پیشانی کے ساتھ پیش آرہا ہے۔

بشکریہ اے ایف پی

پاکستانیوں کے رویے میں خوشگوار تبدیلی آئی ہے۔ 51 برس کے آسٹریلوی پرستار کا تعلق ریاست وکٹوریہ سے ہے۔ کہتے ہیں کہ راولپنڈی میں ہر روز اُن کی 500 سے زیادہ تصاویر لی گئیں۔ یہی نہیں مہمان نوازی بھی ایسی کی گئی کہ جو بیان سے باہر ہے۔ انہیں یاد نہیں کہ کتنی بار انہیں چائے کے کتنے کپ، کیک کے ٹکڑے، پانی اور دیگر مشروبات میدان میں موجود تماشائیوں نے بلامعاوضہ انہیں پیش کیے۔ یہاں تک کہ انہوں نے مفت بال کٹوائے اور کپڑے بھی بلا معاوضہ دھلائے۔

بشکریہ اے ایف پی

وہ کہتے ہیں کہ بلاشبہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے اور خاص طور پر اس لیے بھی آئے کہ دنیا کو بتاسکیں کہ پاکستان کا سفر کرسکتے ہیں۔ یہاں پرسکون اور پرامن انداز میں لطف اٹھا سکتے ہیں۔ آسٹریلوی کرکٹ پرستار لیوک گیلین موجودہ دورے کو اپنی زندگی کا بہترین دورہ قرار دیتے ہیں۔ ان کے مطابق کرکٹ عظیم کھیل ہے جو دو قوموں اور دو ثقافوں کے درمیان رابطے کا کام انجام دیتا ہے۔ جیت یا ہار اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

بشکریہ اے ایف پی
Tags: Luke Gillianآسٹریلوی پرستار
Previous Post

پاکستان میں ہولی کے رنگ بکھرے ہیں ہر طرف

Next Post

Bhai Ke Review| Episode 52

Next Post
Bhai Ke Review| Episode 52

Bhai Ke Review| Episode 52

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist