تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

سزا سے خوفزدہ ہوکر نجی اسکول کا طالب علم چھت سے کود گیا

by ویب ڈیسک
فروری 12, 2022
سزا سے خوفزدہ ہوکر نجی اسکول کا طالب علم چھت سے کود گیا
Share on FacebookShare on Twitter

ٹاؤن شپ لاہور کا طالب علم عبداللہ دل برداشتہ ہو گیا اور پھر تیسری منزل سے ایسی چھلانگ لگائی کہ اب ٹوٹی ریڑہ کی ہڈی کے ساتھ اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق دو لڑکوں  میں پہلے تکرار ہوئی اور پھر بات پہنچی گریبانوں تک ۔ ایک دوسرے کومارا پیٹا گیا۔ اسکول انتظامیہ کے علم میں آیا تو اس نے 4 گھنٹے تک دونوں لڑکوں کو سزا کے طور پر کھڑا رکھا۔

Image

والدین کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر بچوں کو امتحان دینے سے بھی روکا گیا ۔ 16 برس کے عبداللہ کا اصرار تھا کہ ایسا نہ کیا جائے اُس کا تعلیمی سال ضائع ہوگا مگر اس کی ایک نہ سنی گئی ۔ امتحان میں فیل ہونے کے خوف اور ڈر سے ذہنی دباؤ کا شکار ہونے لگا ۔۔۔تب اس نے زندگی کا وہ تلخ اور تکلیف دہ فیصلہ کیا جسے سوچ کر ہی روح کانپ جائے۔ عبداللہ اس قدر دل برداشتہ ہوا کہ اسکول کی تیسری منزل سے کود گیا ۔ خون میں لت پت ہو کر اسپتال لایا گیا ۔ ڈاکٹر نے طالب علم کی ریڑھ کی ہڈی اور ٹانگ میں فریکچر بتایا ہے۔

Image

عبداللہ کے والد کامران نے بتایا کہ اس کے بیٹے کی دسویں جماعت کے طالبعلم سے ہاتھا پائی ہو گئی واقع کی اطلاع ملنے پر وائس پرنسپل نے عبداللہ کو اپنے دفتر بلا لیا اور چار گھنٹے کھڑا رہنے کی سزا دی، اور مسلسل دھمکیاں دی گئیں کہ نویں جماعت کا بورڈ کا داخلہ نہیں بھیجیں گے۔ والد نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کا پھول جیسا بیٹا جو ہمیشہ کلاس میں ٹاپ کرتا تھا، اسکول انتظامیہ کے  وحشیانہ ذہنی ٹارچرکی وجہ سے اس حال لو پہنچا ۔ ان کامطالبہ ہے ذمے داروں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔

میرا اکلوتا، پانچ وقت کا نمازی،کلاس میں فرسٹ آنےوالا پھول سا بیٹا، جو Punjab school کے وائس پرنسپل لودھی، اور شہباز شیروانی کے وحشیانہ ذہنی ٹارچر اور CEO احسان اللّہ وقاص کی سرپرستی کی وجہ سے آج "ٹوٹی ریڑھ کی ہڈی” کے ساتھ موت و حیات کی کشمکش میں.
اے رب میں تیری طرف دیکھ رہا !💔 pic.twitter.com/TCD41PHHCN

— Kamran Ahsan (@KamranA42766683) February 12, 2022

دوسری جانب اسکول انتظامیہ نے لڑکے کے والد کے مؤقف کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالب علم اپنے والد کی ڈانٹ کھا کر اسکول آیا تھا اور اسی ذہنی دباؤ میں آکر چھلانگ لگائی۔

Previous Post

اپوزیشن کا وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان

Next Post

ڈراما ”میں ایسی کیوں ہوں” ہیئر شیمنگ کی تشہیر کررہا ہے؟

Next Post
ڈراما ”میں ایسی کیوں ہوں” ہیئر شیمنگ کی تشہیر کررہا ہے؟

ڈراما ''میں ایسی کیوں ہوں" ہیئر شیمنگ کی تشہیر کررہا ہے؟

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist