تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

محمد حفیظ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

by ویب ڈیسک
جنوری 3, 2022
محمد حفیظ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
Share on FacebookShare on Twitter

کرکٹ کے پروفیسر کہلانے والے محمد حفیظ  نے  18سالہ انٹرنیشنل کرکٹ کیرئیر کو الوداع کہہ دیا۔ حفیظ نے تین عالمی کپ اور چھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ بیٹنگ ہی نہیں بالنگ کے ذریعے بھی اپنی زبردست کارکردگی ایسی دکھائی کہ پاکستان کئی معرکوں میں سرخرو رہا۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی رہے۔ لیکن اب وہ کہتے ہیں کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے جدا ہونے کا وقت آگیا۔ البتہ لیگ کرکٹ میں وہ اپنی صلاحیتوں کا کرتے رہیں گے مظاہرہ۔ کرکٹ کے پروفیسر کو شاہد آفریدی، وسیم اکرم اور انضمام الحق کے بعد سب سے زیادہ 32 بار مین آف دی میچ پانے کا اعزاز حاصل ہے۔ 2 ہزار 18 میں ٹیسٹ کرکٹ سے الگ ہوچکے ہیں۔

جب تک انہوں نے 55 ٹیسٹ میچوں میں شرکت کرتے ہوئے 3 ہزار 652 رنز جوڑے۔ ان میں 10 سنچریاں اور 12 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ بہترین اسکور 224 رنز رہا۔ بات کی جائے ٹیسٹ بالنگ کی تو حفیظ نے 53 شکار کیے۔ اسی طرح ایک روزہ میچوں میں 212 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 6 ہزار 614 رنز جوڑے۔ 11 سنچریوں اور 38 نصف سنچریاں اسکور کیں۔ جبکہ بہترین اسکور 140 رنزناٹ آؤٹ رہا۔ وہ ون ڈے میں 139 وکٹیں بھی حاصل کرچکے ہیں۔

بہترین بالنگ 31 رنز دے کر 4 کھلاڑی آؤٹ رہی۔ ٹی ٹوئنٹی میں 119 شامل ہیں۔ ان میں 2 ہزار 514 رنز کیے۔ بہترین اسکور 99 رنز رہا۔ 61 ٹی ٹوئنٹی وکٹیں بھی ان کے نام کے ساتھ جڑی ہیں۔ 41 برس کے محمد حفیظ اس وقت لاہور قلندر کی جانب سے پی ایس ایل کھیلتے ہیں۔

کرکٹ کے پروفیسر محمد حفیظ نے 29 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کی قیادت کی۔ ان میں 18 جیتے اور 11 ہارے۔ اب حفیظ کہتے ہیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ وقت اپنے خاندان کو دینا چاہتے۔ کیونکہ اٹھارہ برس کے کرکٹ کیرئیر میں انہیں وقت ہی نہیں ملا،زندگی کا لطف اٹھانے کا۔

Tags: انٹرنیشنل کرکٹٹی ٹوئنٹیکرکٹمحمد حفیظ
Previous Post

چین کا بھارت کے لیے نئے سال کا تحفہ، گلوان کی وادی پر چینی پرچم

Next Post

سلمان خان کب شادی کریں گے؟

Next Post
سلمان خان کب شادی کریں گے؟

سلمان خان کب شادی کریں گے؟

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist