تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

  دو ہفتے میں عسکری پارک کے ایم سی کو واپس لینے کا حکم

by ویب ڈیسک
دسمبر 27, 2021
  دو ہفتے میں عسکری پارک کے ایم سی کو واپس لینے کا حکم
Share on FacebookShare on Twitter

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے حکم دیا ہے کہ کراچی کی پرانی سبزی منڈی پر قائم عسکری پارک کا انتظام اب کے ایم سی سنبھالے گی۔ پارک میں موجود شادی ہال کی عمارت گرائی جائے گی، دکانوں کو ختم کیا جائے  جبکہ پارک کو عوام کے استعمال میں لایا جائے گا، جن سے کوئی فیس چارج نہیں کی جائے گی۔ یہ فیصلہ چیف جسٹس جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں عسکری پارک سے متعلق کیس کی سماعت پر ہوا۔ ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی نے عدالت کو بتایا کہ 2005میں ایک معاہدہ ہوا تھا، جو 99سال کا ہے۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے وکیل دفاع سے کہا کہ سیکریٹری دفاع نے جو رپورٹ واپس لی وہ آپ دوبارہ پیش کررہے ہیں۔ پارک میں جھولے چل رہے ہیں۔ بچے گر کر جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں، آپ نے کیسے جھولے لگائے ہیں؟  ان کے مطابق وکیل دفاع نے خود تسلیم کیا کہ وہاں شادی ہال ہے، پھر آپ کے ہوتے ہوئے 38دکانیں بھی بنی ہوئی ہیں۔ جس کے جواب میں وکیل دفاع بولے کہ اس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔ لیفٹیننٹ کرنل زبیر کی جانب سے رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی، رپورٹ میں بتایا گیا کہ عسکری پارک کی زمین پر بنائی گئی دکانوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ جس پر جسٹس قاضی آمین نے کہا کہ ہم آپ کو حکم دے رہے ہیں پارک کی زمین واپس کر دیں۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ دو ہفتوں میں عسکری پارک کے ایم سی کے حوالے کیا جائے، جھولے وغیرہ کے ایم سی اپنے لگائے، ان کے واپس کردیں۔

Tags: جھولےعسکری پارککراچینیو سبزی مندی
Previous Post

ٹک ٹاک کی ’گوگل‘ کو شکست، سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سائٹ

Next Post

کراچی میں بارش سے موسم سہانا اور سردی کی شدت میں بھی اضافہ

Next Post
کراچی میں بارش سے موسم سہانا اور سردی کی شدت میں بھی اضافہ

کراچی میں بارش سے موسم سہانا اور سردی کی شدت میں بھی اضافہ

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist