تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ٹائم میگزین: ایلن مسک سال کے بہترین شخص قرار

by ویب ڈیسک
دسمبر 14, 2021
ٹائم میگزین: ایلن مسک سال کے بہترین شخص قرار
Share on FacebookShare on Twitter

امریکی میگزین ٹائم میگزین نے الیکٹرک کار کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلن مسک کو سال کا بہترین شخص قرار دیتے ہوئے اپنے کور فوٹو میں جگہ دی ہے۔ میگزین کے مطابق انسانوں کو زمین سے مریخ پر بھیجنے کی تیاری ایلن مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کررہی ہیں، دنیا میں دو تہائی بجلی سے چلنے والی اور بنا ڈرائیور کی گاڑیاں ان کی کمپنی ٹیسلا بناتی ہیں جبکہ ناسا کے خلاء بازوں کو چاند پر بھیجنے کی ذمہ داری بھی اسپیس ایکس نے اٹھالی ہے۔ایلن مسک اس وقت دنیا کے امیر ترین شخص ہیں ان کی دولت کا تخمینہ اڑھائی سو ارب ڈالر سے زیادہ ہے لیکن اس کے باوجود ان کے پاس کوئی ذاتی گھر نہیں ہے ۔ ٹائم ایڈیٹر ان چیف اور سی ای او ایڈورڈ فیلسنتھل نے ایک بیان میں کہا، "سال کا بہترین شخص اثر و رسوخ کا نشان ہے، ایلن مسک ان افراد میں سے ایک ہیں جنھوں نے زمین پر زندگی اور ممکنہ طور پر زمین سے باہر کی زندگی پر گہرا اثر ڈالا ہے۔ مسک نہ صرف دنیا کے امیر ترین شخص کے طور پر ابھرے بلکہ ہمارے معاشرے میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کی شاید سب سے امیر مثال کے طور پر بھی ابھرے ہیں۔”

بشکریہ ٹائمز میگزین

ٹائم میگزین نے حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ رواں سال اکتوبر میں مسک کی الیکٹرک کار کمپنی کی قیمت ایک ٹریلین ڈالر سے بڑھ گئی، اور راکٹ کمپنی اسپیس ایکس نے امریکی خلائی ایجنسی ناسا کے ساتھ مل کر مختلف مشن شروع کیے جن میں سیارچے سے زمین کی حفاظت کا ٹیسٹ رن بھی شامل ہے۔ فوربس کی ریئل ٹائم ارب پتیوں کی فہرست کے مطابق 50 سالہ ایلن مسک نے وبائی امراض کے دوران اپنی دولت میں 250 بلین ڈالر سے بڑھ کر اپنی دولت کا ایک بڑا حصہ کورونا بحران کے لیے عطیہ کیا۔ زمین سے خلا کا سفر، بنا ڈرائیور کے فراٹے بھرتی گاڑیاں اور برین چپ نیورولنگ جیسے ایلن مسک کے اکثر کریزی آئیڈیاز نوجوان نسل کو نہ صرف متاثر کرتے ہیں بلکہ ان کے اندر کچھ نیا کرنے کی امنگ کو بھی پروان چڑھاتے ہیں، اسی لیے حال ہی میں انہوں نے ٹوئٹر صارفین کو باخبر کیا ہے کہ وہ ’اپنی نوکری چھوڑ کر فل ٹائم انفلوائنسر بننے کے متعلق ذہن بنا رہے ہیں۔

Tags: ایلن مسکٹائم میگزین
Previous Post

کرینا کپورا ور امرتا اروڑا کورونا کا شکار

Next Post

بھارتی ٹیم کو ایک اور جھٹکا، کوہلی کا جنوبی افریقہ سیریز سے دست برداری کااعلان

Next Post
پٹاخے نہیں مٹھائی، کوہلی کے مشورے پر بھارتی آگ بگولہ

بھارتی ٹیم کو ایک اور جھٹکا، کوہلی کا جنوبی افریقہ سیریز سے دست برداری کااعلان

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist