تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

بین اسٹروکس کی 14 نوبالز پر ہنگامہ

by ویب ڈیسک
دسمبر 9, 2021
بین اسٹروکس کی 14 نوبالز پر ہنگامہ
Share on FacebookShare on Twitter

برطانوی آل راؤنڈر ایک بار پھر خبروں میں ہے۔ ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں جب انہیں بالنگ کرانے کے لیے کپتان جو روٹ نے طلب کیا تو انہوں نے پہلے ہی اوور میں 4 نوبالز کرائیں لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ فیلڈ ایمپائر ان نو بالز کو نوٹ ہی نہیں کرپائے۔ بعد میں بین اسٹروکس نے کوئی 10 اور نوبالز کرائیں۔ ان میں سے صرف 2 ہی ایمپائرز کی نگاہ میں آئیں۔ ان میں سے ایک بال تو وہ بھی تھی ، ڈیوڈ گارنر آؤٹ ہوگئے تھے ۔

Each of Ben Stokes’ first four deliveries to David Warner was a no-ball 👀@copes9 | #Ashes pic.twitter.com/kcyNrYHSYr

— 7Cricket (@7Cricket) December 9, 2021

عام طور پر ٹیکنالوجی کے ذریعے تھرڈ ایمپائر، فیلڈ ایمپائرز کو کسی نو بال پر آگاہ کرتا ہے لیکن برسبین ٹیسٹ کے دوسرے دن یہ ٹیکنالوجی قابل عمل ہی نہیں تھی۔ جس پر اب تنقید کی جارہی ہے وہیں فیلڈ ایمپائر پال رائفل اور روڈ ٹوکر کی خراب ایمپائرنگ پر بھی طنز کے نشتر برسائے جارہے ہیں کیونکہ ایکشن رپلے میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ بین اسٹروکس کا پیر کریز سے خاصی دور رہا ہے پھر ایمپائرز کی نگاہوں سے یہ سب کیوں اوجھل رہا ۔

بشکریہ آئی سی سی

بہرحال میچ کے دوسرے دن آسٹریلیا نے انگلیند کے 147 رنز کے جواب میں 343 رنز 7 وکٹیں کھو کر بنالیے ہیں۔ ٹریوس ہیڈ کی شاندار سنچری آسٹریلیا کی نمایاں خصوصیت رہی۔ بین اسٹروکس کی نو بال پر آؤٹ ہونے والے ڈیوڈ وارنر نے 94 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے اولی رابنسن نے سب سے زیادہ 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بشکریہ آئی سی سی

میزبان آسٹریلیا کو انگلینڈ پر 196 رنز کی سبقت حاصل ہے اور یوں اس ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی گرفت خاصی مضبوط ہوگئی ہے۔

Tags: Ben StokesDavid Warnerآسٹریلیاایشیز سیریزبین اسٹروکسڈیوڈ وارنر
Previous Post

کوہلی ون ڈے کپتانی سے نکال باہر کردیے گئے

Next Post

مردِ بحران آصف اقبال پر 41 سال بعد میچ فکسنگ کا الزام

Next Post
مردِ بحران آصف اقبال پر 41  سال بعد میچ فکسنگ کا الزام

مردِ بحران آصف اقبال پر 41 سال بعد میچ فکسنگ کا الزام

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist