تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

’سام سنگ‘ کے موبائل فون کی پاکستان میں پروڈکشن کا آغاز

by ویب ڈیسک
دسمبر 2, 2021
’سام سنگ‘  کے موبائل فون کی پاکستان میں پروڈکشن کا آغاز
Share on FacebookShare on Twitter

اسمارٹ فون تیار کرنے والی جنوبی کورین کمپنی ’سام سنگ‘نے پاکستان میں ہی موبائل فون کی تیاری کا آغاز کردیا ہے۔ اس بات کا اظہار سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کے چیئرمین فیصل سبزواری نے کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ کمپنی نے صرف4ماہ کے عرصے میں باقاعدہ طور پر پاکستان میں موبائل فون کی پروڈکشن شروع کردی ہے۔ ان کے مطابق اس اقدام سے امید کی جارہی ہے کہ مستقبل میں پاکستان کا درآمدی بل بھی کم ہوجائے گا۔

یوٹیوب اسکرین گریپ

فیصل سبزواری کے مطابق پروڈکشن یونٹ کا دورہ بھی کیا جاچکا ہے اور یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ یہ جدید ترین انداز میں پروڈکشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ اسمبلنگ میں ترقی کرتے ہوئے صنعت کو مقامی بنانے کی کوشش بھی کی جائے گی۔پاکستانی سینیٹرز کی سام سنگ کمپنی کے اعلیٰ ترین عہدوں پر کام کرنے والے منیجرز سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔ جنہوں نے سینیٹرز کو پروڈکشن کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔

بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان میں سام سنگ کے شراکت دار لکی گروپ کے چیف محمد علی ٹبہ کہتے ہیں کہ اُن کا ڈھائی سے 3لاکھ کی پروڈکشن کے ساتھ سالانہ 30لاکھ موبائل فون تیار کرنے کا عزم ہے۔ اُن کے مطابق روبوٹک مدد کے تحت پروڈکشن دستی طریقے سے کررہے ہیں۔ موبائل فون کی پاکستان میں پروڈکشن کے ذریعے ملک میں ملازمت کے نئے مواقع بھی روشن ہوں گے، جس سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوسکے گا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کے اعدادو شمار بتاتے ہیں کہ رواں سال کے ابتدائی 10مہینوں کے دوران مقامی مینوفیکچرنگ پلانٹ سے موبائل فونز کی پیداوار دگنی ہو کر ایک کروڑ 88 لاکھ 70 ہزار کی سطح پر جا پہنچی جبکہ درآمد شدہ فونز کی تعداد 4 کروڑ 50 لاکھ رہی۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے 4ماہ کے دوران 64 کروڑ 46 لاکھ 70 ہزار ڈالرز مالیت کے فونز درآمد ہوئے، جس کا اگر گزشتہ سال کے اسی عرصے سے موازنہ کیا جائے تو اس میں 15.54 فیصد اضافہ ہوا۔

بشکریہ سوشل میڈیا
Tags: پاکستانپی ٹی اےسام سنگفیصل سبزواریمحمد علی ٹبہ
Previous Post

گلوکار شازیہ منظور کو ’آنٹی‘ کہنا اور پھر صارف کی معذرت

Next Post

انتظار ہوا ختم، سکردو ایئر پورٹ پر انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن کا آغاز

Next Post
انتظار ہوا ختم، سکردو ایئر پورٹ پر انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن کا آغاز

انتظار ہوا ختم، سکردو ایئر پورٹ پر انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن کا آغاز

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist