تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

بالی وڈ اسٹارنے کترینا کیف اور وکی کوشال کی شادی کی تصدیق کردی

by ویب ڈیسک
دسمبر 1, 2021
بالی وڈ اسٹارنے کترینا کیف اور وکی کوشال کی شادی کی تصدیق کردی

بشکریہ انڈین ایکسپریس

Share on FacebookShare on Twitter

بالی وڈ میں گزشتہ کئی ہفتوں سے یہ خبر گردش میں ہے کہ باربی ڈول گرل کترینا کیف اور وکی کوشال بیاہ رچانے والے ہیں۔ جس پر دونوں کے خاندان اور قریبی دوست کئی بار تردید کرتے چلے آرہے ہیں۔ لیکن اب بالی وڈ کریکٹرایکٹر گجراج راؤ نے باقاعدہ اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ کترینا کیف اور وکی کوشال کی شادی ہورہی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام کے ذریعے گجراج راؤ نے لکھا کہ دونوں کی شادی پر موبائل فون کی بندش ہے، اسی لیے وہ تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔ میڈیا رپورٹس میں اس جانب اشارہ کیا گیا ہے کہ کترینا کیف اور وکی کوشال کا یہ بیاہ 9دسمبر کو ہونے جارہا ہے۔شادی

بشکریہ انڈیا ٹو ڈے

ہندوانہ رسم و رواج کے مطابق ہوگی۔ جبکہ سنگیت محفل 7دسمبر کو جبکہ مہندی کی رسم 8دسمبر کو ہوگی۔ شادی کے بعد 10دسمبر کو یہ جوڑا ایک استقبالیہ بھی دے گا۔ جس میں دونوں کے قریبی رشتے دار، دوست اور فلمی شخصیات شرکت کریں گی۔ بالی وڈ میڈیا کے مطابق کترینا کیف اور وکی کوشال کی ان رسومات کے لیے باقاعدہ طور پر ’ایس او پیز‘ بھی جاری کی گئیں، جن پر مہمانوں کو عمل کرنا ہے۔ ان میں سب سے نمایاں یہ ہے کہ کسی کو یہ نہ بتایا جائے کہ شادی میں کون کون آیا، فوٹوگرافری کرنے پر پابندی ہوگی۔ سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ پر بندش ہوگی۔ اسی طرح کوئی بھی شادی کے مقام کو سوشل میڈیا پر جاری نہیں کرے گا۔ جب تک مہمان تقریب میں ہوں گے، وہ آؤٹ سائیڈر سے رابطہ نہیں کریں گے۔

بشکریہ فلم فیئر

تقریب کی کوئی ویڈیو بھی نہیں بنائے گا۔ صرف وہی تصاویر میڈیا کو جاری کی جائیں گی، جو جوڑا دے گا۔کہا تو یہ بھی جارہا ہے کہ کترینا کیف اور وکی نامعلوم مقام کے ریزورٹ پر 5دن قیام کریں گے۔ یہ مقام مہنگا ترین ہوٹل راجا مان سنگھ بتایا جارہا ہے، جو جے پور میں واقع ہے۔ جس میں ایک رات کی رہائش کا کرایہ 7لاکھ روپ ہے۔ اسی ہوٹل کے 15سویٹ کو بک کیا گیا، جہاں کترینا کیف اور وکی کوشال کے دوست احباب بھی ٹھہریں گے۔

بشکریہ سوشل میڈیا

کورونا کی نئی قسم ’اومی کرون‘ کے پیش نظر جوڑا اب ان مہمانوں کو شارٹ لسٹ کررہا ہے، جو بیرون ملک سے شرکت کرنے آرہے تھے۔ کترینا کیف اور وکی کوشال کی سخت ایس اوپیزکو دیکھتے ہوئے بالی وڈ کریکٹرایکٹر گجراج راؤ نے جبھی اس تقریب میں شرکت سے معذوری ظاہر کی ہے۔

اسی بارے میں مزید پڑھنے کے لیے کلک کریںـ

کترینا کیف واقعی وکی کوشل کو دلہا بنارہی ہیں؟

Tags: جے پورکترینا کیفگجراج راؤوکی کوشال
Previous Post

لاہور یونیورسٹی کے طلباء ‘ہیری پوٹر’ کے پراسرار کرداروں کا روپ میں

Next Post

کراچی میں وکیل کا قتل اور ’جسٹس فار عرفان مہر‘ کا ہیش ٹیگ

Next Post
چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ کی طالبہ نوشین کاظمی کی مبینہ خود کشی

کراچی میں وکیل کا قتل اور ’جسٹس فار عرفان مہر‘ کا ہیش ٹیگ

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist