تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

بریک اپ کے بعد ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کے کنسرٹ میں انٹری

by ویب ڈیسک
نومبر 30, 2021
بریک اپ کے بعد ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کے کنسرٹ میں انٹری
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستانی خوبروہ اداکارہ ہانیہ عامر کا جب بھی ذکر آتا ہے وہاں گلوکار عاصم اظہر کا بھی تذکرہ کیا جاتا ہے۔ دونوں کی دل جڑنے سے لے کر بریک اپ اسٹوری تک ہر کسی نے دونوں کے تعلقات پر دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ اس بار بھی کچھ ایسا ہوا ہے کہ دونوں ایک بار پھر سوشل میڈیا ٹائم لائن پر ہاٹ ٹاپک بن گئے ہیں۔ گزشتہ روز کراچی میں منعقد عاصم اظہر کے میوزک کنسرٹ میں ہانیہ عامر نے شرکت کرکے سب کو حیران کردیا ہے، سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیلی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ اپنی دوست اور پاری گرل دینانیر کے ساتھ عاصم اظہر کا گانا ناصرف گنگنا رہی ہیں بلکہ رقص بھی کرتی نظر آرہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by emmie (@_sarcastic.gurl_)

یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ جو کبھی اپنے دوست کا ساتھ دینے کیلئے اسٹیج پر ہوا کرتی تھی اس بار وہ مداحوں کے ہجوم میں نظر آئی جبکہ اس دوران عاصم اظہر کو اپنی دوست میرب کا بھرپور ساتھ تھا، عاصم اظہر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کنسرٹ کی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں میرب علی نظر آرہی تھی تاہم  گلوکار کی جانب سے ویڈیو نے صارفین کے لیے جلتی تیلی کا کام کیا جس نے کچھ ہی دیر میں آگ بھڑکا دی اور سوشل میڈیا پر ہانیہ عامرپر بنے میمز نے ایک طوفان کھڑا کردیا۔

i love you so much karachi ♥️ last night was 🔥🔥🔥 pic.twitter.com/NKSDgbj6fe

— Asim Azhar (@AsimAzharr) November 29, 2021

سوشل میڈیا صارفین ہانیہ عامر کے نام کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے اداکارہ کی شرکت پر مزاحیہ میمز شیئر کررہے ہیں۔ ایک صارف نے ہانیہ عامر کا مذاق بناتے ہوئے اکشے کمار کی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ ہنستے ہنستے رونے لگ جاتے ہیں۔

Hania Amir spotted at Asim Azhar’s concert @AsimAzharr #haniaamir pic.twitter.com/4MIY6Z1TNg

— TauسeeQ ʀᴀᴢᴀ (@Sameryxxx) November 30, 2021

عُمر رضا نے سنجیدگی سے کہا کہ یہ تو وہی بات ہوگئی کہ پہلے توجہ کے لیے کسی سے دور ہوجاؤ اور پھر توجہ واپس لینے کے لیے اُس کے پاس واپس آجاؤ۔

Yeh toh wahi baat hena
Pehly attention kaay liye kesi se door hojao.
Phr attension wapis lene kay liye wapis ane ki koshish kro#HaniaAmir

— Umar Raza (@Umar_Sayssss) November 29, 2021

واندناماہادن نامی صارفین نے اکشے کمار اور سلمان خان کی ایک فلم کا سین بطور میم بناکر شیئر کیا۔

Asim Azhar to hania amir at last night concert pic.twitter.com/lGNtvsi3Iv

— Vandna Mandhan 🦋🇵🇰 (@Vishwas75127873) November 29, 2021

منزہ نامی صارف نے ہانیہ عامر کی کہی ہوئی بات ‘یا تو آپ کوئی مشہور شخصیت ہو سکتے ہیں یا پھر ایک تلخ ایکس (سابق محبوب)، جس میں وقار نام کی کوئی چیز نہ ہو’، کو دہراتے ہوئے عاصم اظہر کی تصویر شیئر کی۔

You can either be an Ex or a celebrity with zero dignity.
~Hania Amir pic.twitter.com/f5iKOE657Q

— Munaززa (@munazzarshad) November 29, 2021

دونوں شوبز ستارے کافی عرصے تک ایک ساتھ رہے ماضی میں عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے درمیان گہری دوستی قائم تھی بعد ازاں دونوں نے راہیں جدا کرلی تھیں جس کے بعد گلوکار کا نام میرب علی تو ہانیہ عامر کا نام عاشر وجاہت کے نام سے جوڑا جانے لگا تھا۔

Tags: عاصم اظہرکنسرٹمیرب علیمیوزکہانیہ عامر
Previous Post

ٹوئٹر کے نئے سی ای او پراگ اگروال کون ہیں؟

Next Post

میسی نے ساتویں بار بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیت لیا

Next Post
میسی نے ساتویں بار بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیت لیا

میسی نے ساتویں بار بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیت لیا

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist