تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پاکستان–سعودی عرب دفاعی معاہدہ، دونوں وزرائے دفاع کے تاریخی پیغامات

by ویب ڈیسک
ستمبر 18, 2025
پاکستان–سعودی عرب دفاعی معاہدہ، دونوں وزرائے دفاع کے تاریخی پیغامات
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد اور ریاض کے درمیان اسٹریٹجک دفاعی معاہدے کے بعد خطے میں ایک نئی تاریخ رقم ہوگئی۔ سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے اپنے بیانات میں اس معاہدے کی روح کو ایک ہی لہجے میں اجاگر کیا۔ سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر وزیراعظم شہباز شریف اور ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات کی  تصویر شیئر کرتے ہوئے تاریخی الفاظ لکھے:
"سعودیہ اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں… ہمیشہ اور ابد تک”۔
یہ پیغام انہوں نے تین زبانوں, اردو، انگریزی اور عربی میں دنیا کے سامنے رکھا۔

سعودیہ اور پاکستان۔۔
جارح کے مقابل ایک ہی صف میں۔۔
ہمیشہ اور ابد تک۔🇵🇰🇸🇦 https://t.co/3oBMFEU1G5

— Khalid bin Salman خالد بن سلمان (@kbsalsaud) September 17, 2025

پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے سعودی ہم منصب کے اس پیغام پر بھرپور ردعمل دیتے ہوئے لکھا:
"پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ کا ایک اہم موڑ ہے۔ دو برادر ملک دشمن کے سامنے صف آرا اور شانہ بشانہ… رب العزت کے سائے میں ساری امت متحد ہوگی۔ پاکستان زندہ باد، مسلم امہ پائندہ باد۔”

پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ ایک اہم موڑ۔ دو برادر ملک دشمن کے سامنے صف آرا اور شانہ بہ شانہ ۔ رب العزت کے سائے میں مشترک دشمن کے مقابل انشاء اللہ ساری امت متحد ھوگی۔ پاکستان زندہ باد مسلم امہ پائندہ باد https://t.co/1kQxh4KWDk

— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) September 18, 2025

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ریاض میں اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط کیے۔ اس معاہدے کے تحت اگر کسی ایک ملک پر حملہ ہوگا تو اسے دونوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ یہ دفاعی معاہدہ نہ صرف دونوں ملکوں کے باہمی اعتماد اور برادرانہ رشتے کی مضبوطی کا ثبوت ہے بلکہ خطے اور عالمی امن و سلامتی کے لیے بھی ایک نیا سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

Previous Post

ننھے اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات، چچا کی آنکھوں دیکھا حال

Next Post

افغانستان میں دہشت گردوں کے 60 سے زائد کیمپ فعال

Next Post
اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی گونج، اسرائیلی جارحیت عالمی امن کے لیے خطرہ قرار

افغانستان میں دہشت گردوں کے 60 سے زائد کیمپ فعال

Discussion about this post

تار نامہ

امریکا : اب مسافروں کو جوتے اتارنے کی ضرورت نہیں ہوگی

دو لاکھ سے زائد امریکی شہری مشرق وسطیٰ میں پھنس گئے

trump 2

سب سے پہلے ایران کو ختم کرنا چاہتے ہیں

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist