بی وائے ڈی پاکستان نے حالیہ بارشوں کی صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی اور اسلام آباد کے صارفین کے لیے محدود مدت کی آفر متعارف کرائی ہے۔ جس کے تحت دونوں شہروں میں رجسٹرڈ تمام بی وائے ڈی گاڑیوں کے مالکان مفت وہیکل چیک اپ کے ساتھ ساتھ سروس چارجز پر 50 فیصد کی رعایت حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ آفر 11 ستمبر تک دستیاب رہے گی اور راولپنڈی اور اسلام آباد میں موجود تمام بی وائے ڈی گاڑیوں پر لاگو ہوگی۔

یہ پہلا موقع نہیں جب بی وائے ڈی نے پاکستانی صارفین کو معیاری سروسز فراہم کرنے کی کوشش کی ہو۔ اس سے قبل بھی بی وائے ڈی پاکستان اور میگا موٹر کمپنی نے نئی گاڑی کی خریداری پر 30 دن میں ڈیلیوری کی یقین دہانی کرائی تھی۔ جسے مقامی آٹو موبائل انڈسٹری میں ڈیلیوری کے دورانیے کے حوالے سے مثال قرار دیا گیا۔
اگست 2024 میں پاکستان میں لانچ کے بعد سے بی وائے ڈی اپنی جدید ٹیکنالوجی، اسمارٹ فیچرز اور دیدہ زیب ڈیزائن کی بدولت لیڈنگ الیکٹرک وہیکل برانڈز میں سے ایک بن کر ابھری ہے۔







Discussion about this post