تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

کینیڈا پہنچنے والا پی آئی اے کا فضائی میزبان پراسرار طور پر لاپتہ

by ویب ڈیسک
جنوری 24, 2022
کینیڈا پہنچنے والا پی آئی اے کا فضائی میزبان پراسرار طور پر لاپتہ
Share on FacebookShare on Twitter

قومی ائیرلائن حکام نے رمضان گل نامی ملازم کی گمشدگی کی تصدیق کر دی ہے جبکہ کینیڈین امیگریشن حکام کو واقعے کی اطلاع  بھی دے گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق پی آئی اے فلائٹ اسٹیورڈ وقار جدون اسلام آباد سے پی آئی اے کی پرواز پی کے798 سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو پہنچا تھا۔ بعد ازاں پی آئی اے کا ملازم کینیڈا جاکر پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ کینیڈا کے اسٹیشن منیجر نے ٹورنٹو ایئر پورٹ اتھارٹی کو  وقار جدون  کےاس طرح روپوش ہوجانے کی اطلاع دی جس کے بعد پی آئی اے حکام سے رابطہ کیا گیا۔

پی آئی اے انتظامیہ نے کینیڈین امیگریشن حکام کو رمضان گل کی گمشدگی سے متعلق آگاہ کر کے اعلان کیا کہ مذکورہ ملازم کیخلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس سے قبل بھی پی آئی اے کی فضائی میزبان پراسرار طور پرلاپتہ ہوئی تھی۔ 2018 میں پی آئی اے ایئر ہوسٹس فریحہ مختار نے کینیڈا میں سیاسی پناہ لے لی تھی۔ان پر انٹرنیشنل فلائٹس پر پابندی تھی تاہم انہوں نے مبینہ طور پر سیاسی اثر و رسوخ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لاہور سے تعلق ہونے کے باوجود ٹارنٹو پرواز کے لیے خود کو کراچی کا رہائشی ظاہر کیا تھااور یوں وہ پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے کینیڈا پہنچ کر غائب ہوگئی۔

کینیڈا میں لاپتہ ہونے والی پاکستانی ائیر ہوسٹس سے متعلق اہم خبر سامنے آ گئی پاکستان انٹرنیشنل ائرلائنز کی لاپتہ ایئرہوسٹس فریحہ مختار نے کینیڈا میں سیاسی پناہ لے لی

بعد ازاں معلوم ہوا کہ فریحہ مختار کینیڈا میں پی آئی اے کی سابق ائیر ہوسٹس ماہرہ کے ساتھ رہائش پذیر ہے۔ ماہرہ بھی 4سال قبل کینیڈا میں روپوش ہو گئی تھی جس کے بعد ائیرہوسٹس ماہرہ نے کینیڈا کے ایک ہوٹل میں کام کرنا شروع کر دیا تھا۔ آخری اطلاعات تک کینیڈا میں دونوں ایک ساتھ رہائش پذیر تھیں۔ جبکہ ایسا ہی ایک اور واقعہ 2019 میں بھی پیش آیا جب شازیہ نامی ائیرہوسٹس پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے پیرس پہنچنے کے بعد غائب ہوگئی تھی۔

Previous Post

شاہین شاہ آفریدی۔۔ سرگارفیلڈ سوبرز ٹرافی کے پلیئر آف دی ائیر قرار

Next Post

گلستان جوہر میں ڈکیتی کی تازہ ترین واردات

Next Post
گلستان جوہر میں ڈکیتی کی تازہ ترین واردات

گلستان جوہر میں ڈکیتی کی تازہ ترین واردات

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist