تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پیکا کی دفعہ 20 کے تحت گرفتاریوں سے روکنے کا حکم

by ویب ڈیسک
فروری 23, 2022
پیکا کی دفعہ 20 کے تحت گرفتاریوں سے روکنے کا حکم
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمزکے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔ اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل عادل عزیز قاضی نے دلائل دیے۔ ان کے مطابق 17 فروری کو سینیٹ کا سیشن ختم ہوا، 18 فروری کو قومی اسمبلی کا اجلاس تھا۔جسے اس لیے ملتوی کیا گیا تاکہ یہ ترمیمی آرڈینس لایا جاسکے۔ ان کا سوال تھا کہ ایسے کیا حالات درپیش تھے کہ جن کی بنیاد پریہ آرڈینس جاری کرنے میں عجلت کرنی پڑی۔ درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ جو خود کو عوامی نمائندہ کہتا ہے، وہ تنقید سے نہ گھبرائے۔ جس پر جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ عوامی نمائندے کے لیے تو ہتک عزت قانون ہونا ہی نہیں چاہیے۔ یہ تو زمبابوے اور یوگنڈا کے فوجداری قانون سے بھی نکال دیا گیا ہے۔ عدالت نے پیکا ایکٹ میں صدارتی آرڈینس کے تحت ترمیم کے خلاف دائر درخواست پر اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے نوٹس جاری کردیا جبکہ سماعت جمعرات  تک ملتوی کرنے سے پہلے حکم دیا کہ پیکا قانون کی دفعہ 20 کے تحت گرفتاریاں نہ کی جائیں۔ ایف آئی اے پہلے ایس او پیز جمع کراچکی ہے، جس کے مطابق سیکشن 20 کے تحت کسی شکایت پر گرفتاری نہ کی جائے۔ اس ایس او پیز پر عمل نہ ہوا تو ڈی جی ایف آئی اے اور سیکریٹری داخلہ ذمے دار ہوں گے۔

Previous Post

چھ منٹ میں 12 برگر، میاں بیوی بغیر بل دیے رفو چکر

Next Post

میوزیم آف دی فیوچر: دبئی میں مستقبل کے عجائب گھر کی انوکھی عمارت

Next Post
میوزیم آف دی فیوچر: دبئی میں مستقبل کے عجائب گھر کی انوکھی عمارت

میوزیم آف دی فیوچر: دبئی میں مستقبل کے عجائب گھر کی انوکھی عمارت

Discussion about this post

تار نامہ

mir raza murder

میر رضا کی موت خودکشی نہیں، قتل تھی؛ جوڈیشل کمیشن نے پولیس تفتیش پر سوال اٹھا دیے

tiger shroff

ٹائیگر شروف پر فائرنگ: کوٹا سے تین ملزمان گرفتار، بشنوئی گینگ کے حوالے سے بھی تحقیقات جاری

parliment

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے

iqrar

اقرار الحسن کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست، عدالت کا این سی سی آئی اے کو نوٹس جاری

pm cabinate

خیبرپختونخوا کے امور کی نگرانی کے لیے وزیراعظم کی 11 رکنی کمیٹی قائم، امن و امان اور گورننس پر خصوصی توجہ

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist