تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ویرات کوہلی کی ٹیسٹ میچوں کی سنچری

by ویب ڈیسک
مارچ 4, 2022
ویرات کوہلی کی ٹیسٹ میچوں کی سنچری
Share on FacebookShare on Twitter

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی جب موہالی میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلنے اترے تو یہ ان کے کیرئیر کا 100 واں ٹیسٹ تھا۔ کوہلی بھارت کی جانب سے ٹیسٹ میچ کھیلنے کی سنچری مکمل کرنے والے 12 ویں کھلاڑی ہیں۔ اس موقع پر انہیں ہیڈ کوچ نے سوونئیر پیش کیا جبکہ کوہلی شریک سفر انوشکا شرما بھی اس یادگار تقریب میں موجود تھیں۔

بدقستمی سے کوہلی اس ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کوہلی نے 100 ٹیسٹ میچوں کا سنگ میل عبور کرنے پر ویڈیو انٹرویو میں کہا کہ کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ اس اعزاز کو پائیں گے۔ یہ ان کی زندگی کا یادگار لمحہ ہے۔ یہاں تک پہنچنے کے لیے بہت محنت کی ہے۔ کوہلی بھارتی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان تصور کیے جاتے ہیں جنہوں نے 68  ٹیسٹ میچز میں قیادت کی ان میں 40 جیتے اور صرف 17 ہارے۔ کوہلی کی کپتانی میں بھارتی ٹیم نے ٹیسٹ کی درجہ بندی میں تین سال تک نمبر ون رہنے کا اعزاز حاصل کیا۔

بدقستمی سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد ان کی کپتانی اور بیٹنگ پر تنقید ایسی کی گئی کہ انہوں نے ہر فارمیٹ کی قیادت سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔ کوہلی پاکستانی کھلاڑیوں اور عوام کے پسندیدہ اسپورٹس مین تصور کیے جاتے ہیں۔ اور ایسے وقت جب وہ اپنے کیرئیر کا 100واں ٹیسٹ کھیل رہے ہیں گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے حسین احمد نے کوہلی کی 18 نمبر کی ٹی شرٹ پہن کر انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔  یہ ٹی شرٹ ان کے لیے دبئی سے ایک دوست بطور خاص لایا۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں حسین احمد کا کہنا ہے کہ وہ کوہلی کو پسند کرتے ہیں۔ کیونکہ وہ بہت بڑے کھلاڑی اور انسان ہیں۔ یاد رہے کہ یہ حسین احمد وہی ہیں جو  پاکستان سپر لیگ 7  میں بھی کوہلی کا پوسٹر لے کر پہنچے تھے اور خواہش ظاہر کی تھی کہ کاش کوہلی بھی پی ایس ایل کا حصہ بنیں۔

Tags: ind v sltestVIRAT KOHLI
Previous Post

پسند کی شادی: نوجوان کی پولیس کے ڈر سے مبینہ خودکشی

Next Post

سلمان خان کی نئی فلم ”ٹائیگر3” کا ٹیزر جاری

Next Post
سلمان خان کی نئی فلم ”ٹائیگر3” کا ٹیزر جاری

سلمان خان کی نئی فلم ''ٹائیگر3'' کا ٹیزر جاری

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist