تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

نعمان نیاز۔۔ اب آپ پروگرام سے جاسکتے ہیں

by ویب ڈیسک
اکتوبر 28, 2021
نعمان نیاز۔۔ اب آپ پروگرام سے جاسکتے ہیں
Share on FacebookShare on Twitter

منگل کی شب پی ٹی وی اسپورٹس کے میزبان نعمان نیا ز اور راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کے درمیان اس قدر گرما گرمی ہوئی کہ نعمان نیاز نے غیر ملکی سابق کرکٹرز ویوین رچرڈز اور ڈیوڈ گاور کے سامنے شعیب اختر کو پروگرام سے جانے کا حکم دیا۔ جس کے جواب میں سابق فاسٹ بالر نے براہ راست نشریات کے دوران میزبان نعمان نیاز کے غیر پیشہ ورانہ اور توہین آمیز رویے کے خلاف احتجاجاً ناصرف پروگرام انتہائی شائستگی کے ساتھ چھوڑا بلکہ پی ٹی وی اسپورٹس کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پینل سے مستعفی ہونے کا بھی اعلان کیا۔ جس پر سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا ہوگیا۔

https://www.youtube.com/watch?v=B_-FpD98shM&t=2s

وفاقی وزرا ہی نہیں، سیاست دانوں، کھلاڑیوں اور عوام نے نعمان نیا ز کے ہتک آمیز رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ اس سارے معاملے کا وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بھی نوٹس لیا۔جبکہ پی ٹی وی انتظامیہ نے اس واقعے کی تحقیقات کا آغاز کیا۔ کمیٹی کے سامنے شعیب اختر نے پیش ہونے سے صاف انکار کردیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ کوئی بات پوشیدہ نہیں۔ کمیٹی کو چاہیے کہ وہ فوٹیج دیکھ لے، خود جان جائے گی کہ قصور وار کون ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی وی کی جانب سے قائم تحقیقاتی کمیٹی نے جانچ پڑتال  مکمل ہونے تک نعمان نیاز سے میزبانی چھین لی ہے۔ اس سلسلے میں پی ٹی وی نیوز نے بھی باقاعدہ ٹوئٹ کرکے ناظرین کو آگاہ کردیا ہے۔ جس میں شعیب اختر کو بھی پی ٹی وی کے کسی بھی پروگرام کا حصہ نہ بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر نعمان نیاز اور شعیب اختر معاملہ۔ pic.twitter.com/slPvxMIKOE

— PTV News (@PTVNewsOfficial) October 28, 2021

’سما نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بھی اس معاملے میں اپنی برہمی کا اظہار کیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے وزارت اطلاعات سے معاملے کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔ اُن کا کہنا تھا کہ قومی ہیرو کے ساتھ کی گئی تذلیل ناقابل برداشت ہے۔۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نعمان نیاز پی ٹی وی اسپورٹس کے مبینہ طور 5عہدے رکھتے ہیں۔

شعیب اختر کا ردعمل :

 شعیب اختر نے پی ٹی وی کی اس پابندی پر ٹوئٹ کرکے لکھا کہ یہ کیا مذاق ہے؟ میں تو پاکستانی عوام اور اقوام عالم کے سامنے مستعفی ہوا ہوں پھر پی ٹی وی کیسے مجھے آف ائیر کرسکتا ہے۔

Well thats hilarious.
I resigned in front of 220 million Pakistanis & billions across the world.
Is PTV crazy or what? Who are they to off air me? https://t.co/514Mk0c64e

— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) October 28, 2021

 

اسی بارے میں مزید پڑھیں:

شعیب اختر سرکاری ٹی وی پر براہ راست پروگرام چھوڑ کرکیوں گئے؟

Tags: ڈاکٹر نعمان نیازشعیب اخترگیم آن ہےنعمان نیازوزیراعظم عمران خان
Previous Post

Current 5 | Episode 3

Next Post

سرجری کے دوران گاڑی میں سونے والے سرجن پر جرمانہ

Next Post
سرجری کے دوران گاڑی میں سونے والے سرجن پر جرمانہ

سرجری کے دوران گاڑی میں سونے والے سرجن پر جرمانہ

Discussion about this post

تار نامہ

mir raza murder

میر رضا کی موت خودکشی نہیں، قتل تھی؛ جوڈیشل کمیشن نے پولیس تفتیش پر سوال اٹھا دیے

tiger shroff

ٹائیگر شروف پر فائرنگ: کوٹا سے تین ملزمان گرفتار، بشنوئی گینگ کے حوالے سے بھی تحقیقات جاری

parliment

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے

iqrar

اقرار الحسن کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست، عدالت کا این سی سی آئی اے کو نوٹس جاری

pm cabinate

خیبرپختونخوا کے امور کی نگرانی کے لیے وزیراعظم کی 11 رکنی کمیٹی قائم، امن و امان اور گورننس پر خصوصی توجہ

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist