تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

فخرزماں نے تن تنہا میچ جتوادیا، کراچی کنگز کی ہار کی ہیٹ ٹرک

by ویب ڈیسک
جنوری 30, 2022
فخرزماں نے تن تنہا میچ جتوادیا، کراچی کنگز کی ہار کی ہیٹ ٹرک

بشکریہ پی ایس ایل ٹوئٹر

Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان سپر لیگ 7 میں لاہور قلندر کے فخرزماں کی دھواں دھار اور ذمے دارانہ بیٹنگ نے اسے ایونٹ میں پہلی فتح سے ہمکنار کردیا۔ فخرزماں نے میچ ہی نہیں پی ایس ایل 7 کی پہلی سنچری بنانے کا کارنامہ بھی انجام دیا۔

بشکریہ پی ایس ایل ٹوئٹر

بائیں ہاتھ کے بلے باز نے 60 گیندوں پر4 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے یہ سنگ میل عبور کیا ۔اُن کے سامنے جو بالرآیا وہ ان کے بلے کے قہر سے بچ نہ سکا ۔ کراچی کنگز نے مقررہ اورز میں لاہور قلندر کو 171 رنز کا ہدف دیا تھا۔

بشکریہ پی ایس ایل ٹوئٹر

لاہور قلندر نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بابراعظم اور شرجیل خان نے کراچی کنگز کے لیے شاندار 84 رنز کا آغاز کیا۔ اس موقع پر شرجیل خان نے ایک بار پھر زبردست بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی۔ بابراعظم نے 41 رنز کی سست اننگ کھیلی لیکن ان دونوں کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد بعد میں آنے والے بلے بازوں نے اسکور پر خاطر خواہ اضافہ کیا۔

بشکریہ پی ایس ایل ٹوئٹر

محمد نبی نے 15 رنز اسکور کیے۔  عامر یامین 9 اور جو کلارک ناٹ آؤٹ 24 رنز بناسکے۔ لاہور قلندر کی طرف سے حارث رؤف نے بہترین بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔ جبکہ کپتان شاہین شاہ ، محمد حفیظ ، راشد خان اور زمان خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آٓؤٹ کیا۔

بشکریہ پی ایس ایل ٹوئٹر

لاہور قلندر کی طرف سے فخر زماں کی غیر معمولی بیٹنگ کی وجہ سے 171 کا ہدف آسان سے آسان ہوتا گیا۔ لاہور قلندر کی جانب سے فخر زماں کے علاوہ عبداللہ شفیق نے 8 ، کامران گھمن نے 6  اور محمد حفیظ نے 24 رنز کی اننگ کھیلی۔

بشکریہ پی ایس ایل ٹوئٹر

فخر زماں اور سمت پٹیل کے درمیان تیز رفتاری کے ساتھ 74 رنز کی شراکت ہوئی۔ جس نے ہدف کے اور قریب کردیا۔ سمت پٹیل نے 18 گیندوں پر 26 رنز بنائے۔

بشکریہ پی ایس ایل ٹوئٹر

لاہور قلندر نے یہ میچ 6 وکٹوں سے جیت لیا۔ اس میچ میں ہار کے بعد کراچی کنگز مسلسل تیسرا میچ ہار چکی ہے۔ جبکہ لاہور قلندر نے 2 میچ کھیل کر پہلی فتح حاصل کی ہے۔ پیر کو ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گے

بشکریہ پی ایس ایل ٹوئٹر
Tags: پی ایس ایل 7فخرزماںکراچی کنگزلاہور قلندر
Previous Post

پشاور زلمی کے بالرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ نے جلوس نکال دیا

Next Post

ناگن فیم تجسوی پرکاش بگ باس 15 کی فاتح قرار

Next Post
ناگن فیم تجسوی پرکاش بگ باس 15 کی فاتح قرار

ناگن فیم تجسوی پرکاش بگ باس 15 کی فاتح قرار

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist