تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

صدر نے عمران خان کے خط کا جواب دے دیا

by ویب ڈیسک
مئی 10, 2022
صدر نے عمران خان کے خط کا جواب دے دیا
Share on FacebookShare on Twitter

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے لکھے گئے خط کے جواب میں  حکومت میں تبدیلی لانے کیلئے مبینہ سازش کی تحقیقات پر زوردیا ہے۔ صدر کے مطابق  حکومت میں تبدیلی کی مبینہ سازش کی مکمل تحقیقات کرنے کی ضرورت ہے۔ عالمی سطح پر بھی سازشوں کی تصدیق عشروں بعد خفیہ دستاویزات جاری کرنے کے بعد ہوتی ہے ۔ لمبے عرصے بعد خفیہ دستاویزات جاری کرنے تک ملکوں کو شدید نقصان پہنچ چکا ہوتا ہے۔

بشکریہ سوشل میڈیا

صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ حالات و واقعات پر مبنی شواہد حاصل کرنے سے بھی معاملے کو انجام تک پہنچایا جا سکتا ہے۔ امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر کی طرف سے بھیجی گئی سائفر کی کاپی پڑھی۔  سائفر میں ڈونلڈ لو کے ساتھ پاکستانی سفارت خانے میں ہونے والی ملاقات کی باضابطہ سمری موجود تھی۔ سائفر میں مسٹر لو کے بیانات شامل ہیں۔ جن میں وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کا ذکر کیا گیا ہے۔ صدر نے عمران خان کے خط کو وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو روانہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ صدر عارف علوی کے مطابق چیف جسٹس معاملے کی تحقیقات اور سماعت کیلئے بااختیار عدالتی کمیشن قائم کریں۔یاد رہے کہ عمران خان نے صدر اور چیف جسٹس کو خطوط لکھے تھے، جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ اُن کی حکومت کے خاتمے کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

بشکریہ سوشل میڈیا
Tags: صدرعارف علویعارف علویعمران خانمبینہ امریکی سازش
Previous Post

سلسلہ، چاندنی اور لمحے کے میوزک کمپوزرپنڈت شیوکمار شرما چل بسے

Next Post

کوک اسٹوڈیو کا گانا ”پسوڑی” نے نیا ریکارڈ قائم کردیا

Next Post
کوک اسٹوڈیو کا گانا ”پسوڑی” نے نیا ریکارڈ قائم کردیا

کوک اسٹوڈیو کا گانا ''پسوڑی'' نے نیا ریکارڈ قائم کردیا

Discussion about this post

تار نامہ

mir raza murder

میر رضا کی موت خودکشی نہیں، قتل تھی؛ جوڈیشل کمیشن نے پولیس تفتیش پر سوال اٹھا دیے

tiger shroff

ٹائیگر شروف پر فائرنگ: کوٹا سے تین ملزمان گرفتار، بشنوئی گینگ کے حوالے سے بھی تحقیقات جاری

parliment

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے

iqrar

اقرار الحسن کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست، عدالت کا این سی سی آئی اے کو نوٹس جاری

pm cabinate

خیبرپختونخوا کے امور کی نگرانی کے لیے وزیراعظم کی 11 رکنی کمیٹی قائم، امن و امان اور گورننس پر خصوصی توجہ

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist