تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

بسمہ معروف کی شیر خوار بیٹی اور کرکٹ کا پہلا سبق

by ویب ڈیسک
مارچ 6, 2022
بسمہ معروف کی شیر خوار بیٹی اور کرکٹ کا پہلا سبق
Share on FacebookShare on Twitter

دو روایتی حریف پاکستان اور بھارت، چاہے کسی بھی کھیل میں ٹکرائیں، کھلاڑیوں کے ساتھ تماشائیوں کے دلوں کی دھڑکنیں بھی بے قابو ہونے لگتی ہیں۔ نیوزی لینڈ میں اب خواتین کا عالمی کرکٹ کپ کھیلا جارہا ہے، جس میں آج  پاکستان اور بھارت کی ویمن ٹیمیں ایک دوسرے کے مقابل تھیں لیکن پاکستانی ٹیم کو 107 رنز سے شکست ہوئی۔ بہرحال میچ کی خاص بات پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کی 6 ماہ کی بیٹی فاطمہ رہیں۔

بشکریہ پی سی بی ٹوئٹر

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری ایک تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر مرکزنگاہ ہے۔ جس میں بسمہ معروف کی گود میں اُن کی بیٹی ہیں اور بھارتی کھلاڑی انتہائی گرم جوشی اور جوشیلے انداز میں ناصرف فاطمہ سے کھیل رہی ہیں بلکہ ان کے ساتھ سیلفی بھی اتاری۔ آئی سی سی کے مطابق ننھی فاطمہ پاکستان اور بھارت کے میچ سے  پہلا سبق اسپرٹ آف کرکٹ  سیکھ رہی ہیں۔ ویڈیو میں چاروں طرف سے فاطمہ کو گھیری ہوئی بھارتی کھلاڑی ان سے کھیل رہی ہیں۔ بسمہ معروف کی گود میں فاطمہ بھی بھارتی ویمن کھلاڑیوں کی شرارت سے بھری ہر حرکات کا مسکرا مسکرا جواب دے رہی ہیں۔

This video have My Heart ❤ 🥲

🇮🇳🙌🏻🇵🇰@maroof_bismah@RohaNadym @mir_sana05@aaliaaaliya @uroojmumtazkhan
@kappie777 #INDvPAK #INDvSL #PAKvIND #PAKvAUS#CWC22 #TeamIndia pic.twitter.com/OzGJVA3Z3f

— Sulinder 👮‍♂️ (@Sulinder45) March 6, 2022

بیشتر صارفین نے اسے کرکٹ کے خوبصورت ترین لمحات قرار دیا ہے۔ کئی صارفین کا کہنا ہے کہ جو اسپورٹس مین اسپرٹ پاکستان اور بھارت کی کھلاڑی دکھا رہی ہیں۔ ایسی ہی اسپرٹ اُن انتہا پسندوں کو بھی دکھانی چاہیے جو کھیل کو جنگ سمجھے بیٹھے ہیں۔ امن اور پیار ہمیشہ غالب رہنا چاہیے۔ دشمنی، دشمنی کا باعث نہیں ہونی چاہیے۔ گو کہ پاکستان اس میچ میں ہار سے دوچار ہوا لیکن بھارتی ویمن کھلاڑیوں کو پاکستانی صارفین مبارک باد ددے رہے ہیں اور بسمہ معروف کی ننھی منی سی فاطمہ سے کھیلنے کو بھی سراہا جارہا ہے۔

بشکریہ سوشل میڈیا

کئی نے اسے کرکٹ کی خوبصورتی  قرار دیاہے۔ کسی کا کہنا ہے کہ یہ رضوان، کوہلی اور بابراعظم کی ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد  دل جیتنے والی تصاویر سے زیادہ بہترین اور یادگار لمحات تھے۔

بشکریہ ٹوئٹر
Tags: بسمہ معروفبھارتی ویمن کھلاڑیفاطمہ
Previous Post

اظہر علی نے بھی سنچری پر ارطغرل کی طرح جشن منایا

Next Post

جب جیت پر راڈنی مارش نے ایمان داری کو ترجیح دی

Next Post
جب جیت پر راڈنی مارش نے ایمان داری کو ترجیح دی

جب جیت پر راڈنی مارش نے ایمان داری کو ترجیح دی

Discussion about this post

تار نامہ

mir raza murder

میر رضا کی موت خودکشی نہیں، قتل تھی؛ جوڈیشل کمیشن نے پولیس تفتیش پر سوال اٹھا دیے

tiger shroff

ٹائیگر شروف پر فائرنگ: کوٹا سے تین ملزمان گرفتار، بشنوئی گینگ کے حوالے سے بھی تحقیقات جاری

parliment

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے

iqrar

اقرار الحسن کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست، عدالت کا این سی سی آئی اے کو نوٹس جاری

pm cabinate

خیبرپختونخوا کے امور کی نگرانی کے لیے وزیراعظم کی 11 رکنی کمیٹی قائم، امن و امان اور گورننس پر خصوصی توجہ

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist