تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

عدالت کا وزیرعلیٰ خیبرپختونخوا کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کا حکم

by ویب ڈیسک
اکتوبر 23, 2025
پی ٹی آئی ارکان، پارلیمنٹ جائیں پھر دیکھیں گے، چیف جسٹس اسلام آبادہائی کورٹ
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اڈیالہ جیل انتظامیہ کو سابق وزیرِ اعظم اور  تحریک انصاف بانی  سے ملاقاتوں کا سلسلہ بحال کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ 24 مارچ کے حکم نامے کے تحت ہفتہ وار دو ملاقاتوں کا شیڈول برقرار رکھا جائے۔ ہائی کورٹ کے بڑے بینچ  جسٹس محمد سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس محمد اعظم خان  نے یہ فیصلہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے عمران خان کی جیل ملاقاتوں میں رکاوٹوں کے خلاف دائر 11 درخواستوں کی سماعت کے دوران سنایا۔ سماعت میں عدالت نے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم کو حکم دیا کہ عمران خان کی ملاقاتیں جاری ایس او پیز کے مطابق ممکن بنائی جائیں۔ عدالت نے یہ بھی ہدایت کی کہ ملاقاتوں کا بندوبست پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا کی فراہم کردہ فہرست کے مطابق کیا جائے۔ سلمان اکرم راجا نے عدالت میں اپنے دلائل بھی پیش کیے۔ درخواست گزاروں میں خیبر پختونخوا کے نئے منتخب وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی درخواست بھی شامل تھی، جو سماعت کے لیے خود عدالت میں موجود رہے۔ سماعت کے بعد ان کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعلیٰ ۔ بانی پی ٹی آئی  سے ملاقات کی کوشش کے لیے اڈیالہ روانہ ہو گئے ہیں۔

وزیراعلی @SohailAfridiISF اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ کے فیصلے کے بعد اڈیالہ جیل روانہ ہوگئے۔ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایت دی ہے کہ @ImranKhanPTI سے فیملی، وکلا اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتیں بغیر رکاوٹ ہر منگل اور جمعرات کو ایس او پیز کے مطابق کرائی جائیں۔ pic.twitter.com/UgCobxjhFk

— Chief Minister KP (@KPChiefMinister) October 23, 2025

عدالت نے پنجاب حکومت کی جانب سے پاکستان پریزن رولز 1978 پر عملدرآمد کی استدعا پر بھی سماعت کی، جس میں پنجاب کے ایڈووکیٹ جنرل امجد پرویز نے دلائل دیے۔ اس کے علاوہ ایک اپیل پر بھی سماعت ہوئی جس میں جیل ملاقاتوں کے دوران سیاسی گفتگو پر پابندی کو چیلنج کیا گیا ہے۔ سماعت کے دوران ایک موقع پر راولپنڈی پولیس عدالت میں پیش ہوئی تاکہ  علیمہ خانم کے خلاف احتجاجی کیس میں جاری ناقابلِ ضمانت وارنٹ پر دستخط کروائے جا سکیں۔یاد رہے کہ 16 اکتوبر کو وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو اڈیالہ میں  بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا، جس کے بعد آج عدالت نے اس معاملے پر نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو طلب کیا۔

Previous Post

پی سی بی کی ملتان سلطانز کو معطل کرنے کی کارروائی

Next Post

90 سالہ قدامت پسند عالمِ دین مفتیِ اعظم مقرر

Next Post
90 سالہ قدامت پسند عالمِ دین مفتیِ اعظم مقرر

90 سالہ قدامت پسند عالمِ دین مفتیِ اعظم مقرر

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist