پاکستان میں گاڑی درآمد کرنے والوں کے لیے بڑی خبر! انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی منظوری کے بعد وزارتِ تجارت نے پانچ سال پرانی گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دے دی ہے۔ یہ انکشاف سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے حالیہ اجلاس میں ہوا، جہاں وزارتِ تجارت کے حکام نے امیپورٹ پالیسی پر بریفنگ دی۔ اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ اب انفرادی اور کمرشل دونوں مقاصد کے لیے تین سال پرانی گاڑی درآمد کرنے کی حد ختم کر دی گئی ہے، اور اب یہ حد پانچ سال کر دی گئی ہے۔
نئی پالیسی کا اطلاق کب سے ہوگا؟
وزارتِ تجارت کے مطابق نئی پالیسی کا اطلاق ستمبر 2025 سے ہوگا، جس کے تحت
-
5 سال پرانی گاڑیوں کی درآمد ممکن ہو جائے گی
-
تاہم ایسی گاڑیوں پر 40 فیصد اضافی کسٹمز ڈیوٹی عائد کی جائے گی
ڈیوٹی میں بتدریج کمی کا فیصلہ
وزارتی حکام نے یہ بھی وضاحت کی کہ
-
مالی سال 2027 سے ہر سال اس اضافی ڈیوٹی میں 10 فیصد کمی کی جائے گی
-
البتہ اگر کوئی گاڑی بیگج اسکیم کے تحت لائی گئی ہو تو اس پر اضافی 40 فیصد ڈیوٹی لاگو نہیں ہوگی
کیا اس پالیسی کا مقصد کیا ہے؟
ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے
-
گاڑیوں کی رسد میں بہتری آئے گی
-
مہنگائی کے دباؤ کو کچھ حد تک کم کرنے میں مدد ملے گی
-
اور کار مارکیٹ میں مقابلے کی فضا پیدا ہوگی
البتہ حکومتی ریونیو بڑھانے کے لیے ابتدائی طور پر بھاری ڈیوٹی لاگو کی جا رہی ہے۔







Discussion about this post