تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

عسکری قیادت کا پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا مہم کا سخت نوٹس

by ویب ڈیسک
اپریل 12, 2022
عسکری قیادت کا پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا مہم کا سخت نوٹس
Share on FacebookShare on Twitter

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ جس میں کور کمانڈرز، پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور پاک فوج کے تمام فارمیشن کمانڈرز نے شرکت کی۔ شرکا کو پیشہ ورانہ امور، قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور روایتی اور غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ ساتھ ہی پیشہ  ورانہ امور اور قومی سیکوریٹی چینجز سے بھی آگاہ کیا گیا۔ کانفرنس میں پاک فوج کے خلاف کچھ حلقوں کے حالیہ پروپیگنڈا کا نوٹس لیا گیا اور اس مہم کی روک تھام پر بھی اظہار خیال کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاک فوج اپنی ذمے داریوں سے آگاہ ہے۔ پاک فوج ہر طرح کے حالات میں تمام اندرونی و بیرونی خطرات میں ملکی دفاع کرے گی اور قانون کی حکمرانی کو ہر قیمت پر برقرار رکھے گی۔ فارمیشن کمانڈرز نے دو ٹوک لفظوں میں کہا گیا کہ پروپیگنڈا مہم چلانے والوں تک پہنچ گئے ہیں۔ جو بھی ہوجائے، فوج ، قومی سلامتی پر کبھی کمپرومائز نہیں کرے گی ۔ پروپیگنڈے کا مقصد معاشرے اور ادارے کے درمیان خلیج پیدا کرنا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایک بار پھر اس عزم کا ارادہ کیا گیا کہ پاک فوج ملکی حفاظتی کے لیے ہمیشہ ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور مستقبل میں بھی رہے گی۔ فارمیشن کمانڈرز نے پاکستان کے آئین اور قانون کی سربلندی کے فیصلوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

اسکرین گریپ
Tags: آئی ایس پی آرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہپاک فوج
Previous Post

سری لنکا میں دیوالیہ، فوج نے ملک کا کنٹرول سنبھال لیا

Next Post

بطور وزیراعظم شہباز شریف کا پہلا دورہ کراچی

Next Post
غداری کی ہے تو ثبوت لائیں، شہباز شریف

بطور وزیراعظم شہباز شریف کا پہلا دورہ کراچی

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist