تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

بیٹے اعظم خان نے والد کی ٹیم کو ہرادیا

by ویب ڈیسک
فروری 3, 2022
بیٹے اعظم خان نے والد کی ٹیم کو ہرادیا
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان سپر لیگ کے اہم میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایک بار پھر ناکامی سے ایسی دوچار ہوئی ہے کہ اس کا فائنل فور میں جگہ بنانا مشکل ہوگیا ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس ہارنے کے بعد بیٹنگ کرنے کی تیاری کی تو ابتدا سے ہی اس کے اوپنر پاؤل اسٹرلنگ اور الیکس ہالز نے بالرز پر لاٹھی چارج کردیا۔

بشکریہ پی ایس ایل ٹوئٹر

چوتھے اوورز میں ہی دونوں اوپنرز نے ٹیم کی نصف سنچری مکمل کرلی تھی۔ پال اسٹرلنگ نے الیکس ہالز کی وکٹ کھونے کے باوجود کوئٹہ کے بالرز کی دھنائی چھوڑی نہیں۔ ان کی 58 رنز کی دھواں دھار اننگ میں 3 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد  پی ایس ایل کا پہلا میچ کھیلنے والے مین آف دی میچ کولن منرو نے چارج سنبھالا۔

بشکریہ پی ایس ایل ٹوئٹر

جنہوں نے بلندو بالا 5 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 72 رنز کی باری کھیلی۔ شاداب خان گو کہ 9 رنز بنا کر چلتے بنے لیکن اس موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ معین خان کے بیٹے نے والد کی ٹیم کے ارمان ٹھنڈے کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔

بشکریہ پی ایس ایل ٹوئٹر

جنہوں نے اپنی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ 6 چھکے اور پھر 2 چوکوں کے سہارے سے 35 گیندوں پر 65 رنز کی اننگ اپنے نام کے ساتھ جڑوائی۔ بالخصوص انہوں نے آفریدی کی 2 مسلسل گیندوں پر چھکے مار کر میدان میں ہلچل مچادی۔

بشکریہ پی ایس ایل ٹوئٹر

مقررہ 20 اوورز کے اختتام پر اسلام آباد نے اسکور بورڈ پر صرف 4 وکٹیں کھو کر 229 رنز کا پہاڑ جیسا اسکور کھڑا کردیا۔ شاہد آفریدی جنہوں نے 3 میچوں کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جوائن کیا تھا۔وہ سب سے زیادہ مہنگے بالرثابت ہوئے۔ آفریدی نے 4 اوورز میں 67 رنز دے کر صرف ایک کھلاڑی کو آٓؤٹ کیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ آفریدی کو 8 چھکے پڑے۔

بشکریہ پی ایس ایل ٹوئٹر

ان کے بعد جمیز فونکر نے 45 ، سہیل تنویر نے 43 اور نسیم شاہ نے 42 رنز کا خزانہ مخالف ٹیم کو دیا۔ جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی گئیں۔ احسان علی نے گو کہ نصف سنچری بنائی لیکن وکٹ پر کوئی بلے باز ٹک کر کھڑا نہ ہوسکا۔ کپتان سرفراز احمد ایک بار پھر ناکام رہے۔جبکہ شاہد آٖفریدی صرف 4 رنز ہی بناسکے۔

بشکریہ پی ایس ایل ٹوئٹر

جیمز فونکر اور محمد نواز نے تھوڑی بہت مزاحمت کی لیکن وہ ٹیم کو کامیابی دلانے میں ناکام رہے۔ محمد نواز نے 47 رنز بنائے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے کپتان شاداب خان نے تباہ کن بالنگ کرائی۔ انہوں نے 4 اوورز میں صرف 28 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔

بشکریہ پی ایس ایل ٹوئٹر

حسن علی اور محمد وسیم نے دو دو کھلاڑیوں کو ڈریسنگ روم بجھوایا  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم  186 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی یوں اس کو43 رنز سے شکست ہوئی۔

بشکریہ پی ایس ایل ٹوئٹر

اس میچ کی جیت کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ 3 میچز میں سے 2 مقابلوں میں اب تک سرخرو رہی ہے۔  اسلام آباد، ملتان اور لاہور کے بعد تیسری ٹیم بن گئی ہے، جس نے ٹاس ہارنے کے باوجود میچ جیتا ۔ جمعے کو کراچی کنگز اور پشاور زلمی ایونٹ میں پہلی بار  آمنے سامنے ہوں گے۔

بشکریہ پی ایس ایل ٹوئٹر
Tags: شاداب خانشاہد آفریدیکوئٹہ گلیڈی ایٹرز
Previous Post

پھوپھو کی کارستانی اوربے چاری فضا اور شیزا

Next Post

پاکستانی ٹیم کو دھچکا، محمد حسنین کا بالنگ ایکشن غیر قانونی قرار

Next Post
پاکستانی ٹیم کو دھچکا، محمد حسنین کا بالنگ ایکشن غیر قانونی قرار

پاکستانی ٹیم کو دھچکا، محمد حسنین کا بالنگ ایکشن غیر قانونی قرار

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist