تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

اب آنسو بہائے بغیر پیاز کاٹیں

by ویب ڈیسک
جنوری 12, 2022
اب آنسو بہائے بغیر پیاز کاٹیں
Share on FacebookShare on Twitter

برطانیہ میں پہلی بار پیاز کی ایک نئی قسم ‘سنیئنز’ تیار کی گئی ہے جس کو کاٹنے سے نہ آنکھیں جلتی ہیں اور نہ ہی آنسو آتے ہیں۔ پیاز کی یہ قسم اگلے ہفتے سے آن لائن آسٹورز ویٹروس میں دستیاب ہوگی، جہاں تین سنیئنز پیاز کے پیکٹ کی قیمت ڈیڑھ پاؤنڈ ہوگی جو ویٹروس اسٹورز کے اپنے ہی برانڈ کے چار پیاز کے پیکٹ سے 30 پینیز زیادہ ہے۔ امریکا میں تیار ہونے والی پیاز کی اس اقسام کی افزائش میں 30 سال سے زیادہ کا عرصہ لگا ہے جس کا مقصد پیاز کی ایسی قسم تیار کرنا تھا جو کم تیکھی اور میٹھاس والی اقسام ہو  جس سے ایسے بخارات کا اخراج نہ ہو جو آنکھوں میں آنسو لائیں اور جو حساس آنکھوں والے اور بچوں کے ساتھ باورچی خانے میں کھانا پکانے والوں کے لیے بہترین ہو۔

بشکریہ اسکائی نیوز

ان پیاز کے فروخت کندہ کا کہنا ہے کہ اس پیاز کو جینیاتی طور پر تبدیل نہیں کیا گیا بلکہ اس کی افزائش کی گئی۔ اس پیاز کا ذائقہ عام پیاز سے بھی مختلف ہے جبکہ اس مثالی پیاز کی مٹھاس سلاد سے لے کر مصالحے دار اور مختلف قسم کے پکوانوں کے لیے مکمل طور پر مناسب ہے۔ سنینئنز پیاز پہلے ہی سے امریکا میں فروخت کیے جارہے ہیں لیکن انہیں عالمی طور پر پذیرائی نہیں ملی ہے۔ واشنگٹن کی ایک پوسٹ میں انکشاف ہوا کہ یہ پیاز ضرورت سے زیادہ میٹھے ہیں جنھیں آپ کچا بھی کھا سکتے ہیں جبکہ حیران کن طور پر اس میں پیاز کی کوئی بو بھی نہیں ہے۔ اس پیاز کو کھانے والے ایک شخص نے اسے بے ذائقہ قرار بھی دیا۔

بشکریہ اسکائی نیوز

پیاز کاٹتے پر آنسو کیوں نکلتے ہیں؟

سائنسی اعتبار سے اس کا جواب ہے ‘غیر مستحکم کمیکل’، پیاز ایک کیمیائی جلن پیدا کرتا ہے جسے ‘سائن۔پروپین تھییال آکسائیڈ’ کہا جاتا ہے۔ جب ہم پیاز کاٹتے ہیں تو کچھ خامرے سلفر کے ساتھ مل کر ایک مرکب بناتے ہیں جس میں سلفیورک ایسڈ، سلفر ڈائی آکسائیڈ اور ہائیدروجن سلفائیڈ شامل ہوتے ہیں۔ یہ مرکب گیس کی شکل میں خارج ہوتا ہے اور آنکھوں میں شدید جلن پیدا کرتا ہے جس کو ختم کرنے کے لئے آنسوﺅں کے گلینڈ آنسوجاری کردیتے ہیں۔

بشکریہ اسکائی نیوز
Previous Post

رواں سال” آسکر” کی تقریب میزبان کے ساتھ ہوگی

Next Post

یاسر شاہ کو ملی راحت، مبینہ زیادتی کیس میں بے قصور

Next Post
لیگ اسپنر یاسر شاہ پر لڑکی کو ہراساں کرنے کا الزام

یاسر شاہ کو ملی راحت، مبینہ زیادتی کیس میں بے قصور

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist