تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

کراچی پولیس نے امریکی خاتون کی ملک بدری کے لیے حکومت سے رجوع کرلیا

by ویب ڈیسک
فروری 3, 2025
کراچی پولیس نے  امریکی خاتون کی  ملک بدری کے لیے حکومت سے رجوع کرلیا
Share on FacebookShare on Twitter

حالیہ دنوں میں ذرائع ابلاغ کی مرکز نگاہ بننے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کو طبی، نفسیاتی امداد اور ان کی ملک بدری کے عمل میں تیزی لانے کے لیے وفاقی حکومت سے رابطہ کرلیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا نے ٹی وی چینل کو بتایا کہ ساؤتھ پولیس نے کراچی کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس کو خط لکھا ہے کہ وہ امریکی خاتون کے علاج اور ملک بدری کےمتعلق وفاقی حکومت سے رہنمائی کے لیے حکومت سندھ سے رجوع کریں۔ اس وقت غیر ملکی خاتون کو جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے نفسیاتی وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔ خط کے متن کے مطابق امریکی خاتون 11 اکتوبر 2024 کو کراچی پہنچی تھیں۔ وہ اپنے آن لائن بننے والے دوست سے ملنے پاکستان آئی تھی جب کہ وہ نوجوان اُس وقت سے منظر سے غائب ہے۔ کراچی آنے کے بعد سے، خاتون شہر میں ادھر ادھر گھوم رہی ہے جس سے اس کی زندگی کو خطرہ درپیش ہے۔ان حالات کے پیش نظر پولیس کے سربراہ سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ حلقوں سے رجوع کریں تاکہ خاتون کو طبی امداد فراہم کرنےکے حوالے سے رہنمائی حاصل کی جا سکے اور خاتون کو وطن واپس بھیجنے کا عمل شروع کیا جائے۔ دوسری جانب اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ مہمان امریکی  خاتون کی رپورٹ میں ہیموگلوبن کی سطح کم آئی ہے۔ ڈاکٹرز نے خاتون کا بلڈ ٹرانسفیوژن تجویز کیا ہے۔ امریکی خاتون کچھ معاملات میں تعاون کرتی ہیں اور کچھ میں نہیں۔ میڈیکل ہسٹری دستیاب نہ ہونے کے باعث مرض کی فوری تشخیص ممکن نہیں ہے۔ خاتون کے  مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ لیپیڈ پروفائل، ایچ آئی وی پروفائل اور ہیپاٹائٹس پروفائل کے ٹیسٹ بھی کیے جائیں گے۔ تمام ٹیسٹوں کو دیکھتے ہوئے  حتمی رپورٹ تیار کی جائے گی۔

Previous Post

افغان حکومت، فتنتہ الخوارج کے گٹھ جوڑ کا پردہ فاش

Next Post

لاہور : جان بوجھ کر شیر کا دروازہ کھولنے والا ملازم گرفتار

Next Post
لاہور چڑیا گھر ، 50 کروڑ روپے میں ٹھیکے پر دے دیا گیا

لاہور : جان بوجھ کر شیر کا دروازہ کھولنے والا ملازم گرفتار

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist