تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

یو اے ای میں اے آئی کے غلط استعمال پر پابندی

by ویب ڈیسک
ستمبر 26, 2025
یو اے ای میں اے آئی کے غلط استعمال پر پابندی
Share on FacebookShare on Twitter

متحدہ عرب امارات نے آرٹیفیشل انٹیلجنس کے بے لگام استعمال پر تاریخی اقدام اٹھا لیا۔ اب کوئی بھی شخص مشہور شخصیات یا قومی علامتوں کی تصویر کشی بغیر اجازت کرے گا تو سیدھا قانون کے شکنجے میں آ جائے گا۔ اماراتی میڈیا کونسل نے دو ٹوک الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ اے آئی کے ذریعے جعلی تصویریں، گمراہ کن مواد اور شخصیت سازی محض اخلاقی جرم نہیں بلکہ سنگین قانونی خلاف ورزی ہے، جس کی سزا بھاری جرمانے اور سخت کارروائی کی صورت میں دی جائے گی۔ انتباہ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اس طرح کی سرگرمیاں صرف میڈیا قوانین ہی نہیں توڑتیں بلکہ معاشرتی اقدار اور پیشہ ورانہ دیانت کو بھی داغدار کرتی ہیں۔ کونسل نے عوام کو ہوشیار رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا:
"اے آئی کے نام پر کسی کی شناخت مت چُرائیں، نہ جھوٹا پروپیگنڈا کریں اور نہ ہی سماجی ہم آہنگی پر وار کریں، ورنہ قانون کا ہاتھ بہت سخت ہے۔”

حالیہ برسوں میں متحدہ عرب امارات نے سوشل میڈیا ریگولیشن کو غیر معمولی طور پر سخت کیا ہے تاکہ عوام کو جعلی خبروں اور خطرناک مواد کے سیلاب سے محفوظ رکھا جا سکے۔ دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی تشویش کے پس منظر میں، یہ فیصلہ مزید اہم ہو جاتا ہے کیونکہ عالمی شہرت یافتہ شخصیات بارہا شکایت کر چکی ہیں کہ ان کے چہرے اور آوازیں اے آئی ٹولز کے ذریعے جعل سازی کے لیے استعمال ہو رہی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اگلے ماہ سے یو اے ای میں نیا اشتہاری لائسنس سسٹم بھی نافذ ہو رہا ہے۔ اب تک 75 ممالک سے تعلق رکھنے والے 1800 سے زائد افراد کو اجازت نامے جاری کیے جا چکے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ امارات میڈیا ریگولیشن میں عالمی معیار قائم کر رہا ہے۔ حال ہی میں ایک سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے خلاف کارروائی کی گئی جس نے بغیر منظوری طبی دعوؤں پر مبنی اشتہار پھیلایا۔ میڈیا کونسل نے اسے "گمراہ کن اور غیر معیاری” قرار دیتے ہوئے ایک واضح پیغام دے دیا کہ قانون سب کے لیے ایک جیسا ہے، چاہے وہ عام شہری ہو یا مشہور شخصیت۔

Previous Post

ٹرمپ، شبہاز ملاقات میں علاقائی سلامتی اور دہشتگردی سے نمٹنے کے تعاون پر گفتگو

Next Post

ٹیلر سوئفٹ کی زندگی پر خطرہ، سیکیورٹی ہائی الرٹ

Next Post
ٹیلر سوئفٹ کی زندگی پر خطرہ، سیکیورٹی ہائی الرٹ

ٹیلر سوئفٹ کی زندگی پر خطرہ، سیکیورٹی ہائی الرٹ

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist