تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ایرانی جوہری پروگرام بحال ہوا تو کارروائی کریں گے، صدر ٹرمپ

by ویب ڈیسک
جنوری 22, 2026
تمام ترقی پذیر ممالک کے لیے امریکا کے دروازے بند
Share on FacebookShare on Twitter

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر دوٹوک اور سخت پیغام دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر تہران نے جوہری سرگرمیاں فوری طور پر بند نہ کیں تو امریکا فیصلہ کن کارروائی پر مجبور ہو جائے گا۔ ان کے بقول ایران کو اب مزید کسی مہلت کی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔ امریکی میڈیا کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے واضح انداز میں کہا کہ ایران کی جانب سے جوہری پروگرام کی بحالی ناقابلِ قبول ہوگی اور ایسی کسی بھی کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ماضی میں امریکا کی بروقت کارروائی ہی وہ رکاوٹ بنی جس نے ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے سے روکے رکھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق اگر امریکا نے ایران کی ایٹمی تنصیبات کو نشانہ نہ بنایا ہوتا تو ایران محض دو ماہ کے اندر جوہری طاقت بن چکا ہوتا۔

iran

انہوں نے زور دیا کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کا خیال ہمیشہ کے لیے ترک کر دینا چاہیے۔ انٹرویو کے دوران امریکی صدر نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ ایران کے خلاف مزید کسی فوجی اقدام کی نوبت نہیں آئے گی، تاہم انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ایران میں اس وقت صورتحال نہایت سنگین تھی اور سڑکوں پر اندھا دھند افراد کو نشانہ بنایا جا رہا تھا۔ ٹرمپ کے مطابق ان کی جانب سے سخت فوجی کارروائی کی دھمکی کے بعد ایرانی حکام نے سینکڑوں افراد کو پھانسی دینے کا ارادہ ترک کر دیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل صدر ٹرمپ نے فلسطینی تنظیم حماس کو بھی سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر حماس نے چند دنوں کے اندر ہتھیار نہ ڈالے تو اسے مکمل طور پر نیست و نابود کر دیا جائے گا۔ عالمی سیاست کے افق پر صدر ٹرمپ کے یہ بیانات ایک بار پھر شدید کشیدگی اور بڑے فیصلوں کی گونج بن کر ابھر رہے ہیں۔

Previous Post

خامنہ ای کیخلاف کسی بھی اقدام پر ایران کی دھمکی

Next Post

بابر اعظم کا بگ بیش لیگ میں سفر اختتام پذیر

Next Post
babar azam

بابر اعظم کا بگ بیش لیگ میں سفر اختتام پذیر

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist