تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ میں 7 طیارے گرنے کا پھر ذکر کر دیا

by ویب ڈیسک
اکتوبر 16, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ: "غزہ میں جنگ بندی آئندہ ہفتے ممکن”
Share on FacebookShare on Twitter

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک بار پھر کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک موقع پر ایٹمی جنگ چھڑنے والی تھی، جسے انہوں نے اپنی سفارتی مہارت سے ٹال دیا۔ٹرمپ نے فخر سے بتایا کہ اُس نازک گھڑی میں وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں فون کر کے کہا:

"مسٹر پریزیڈنٹ، آپ نے لاکھوں زندگیاں بچا لیں۔”

Trump:

Prime Minister of Pakistan said so beautifully — you saved millions of lives.

I think he’s referring to the fact that that would have been with India, nuclear war that was getting very close.

Seven planes — they don’t talk about it, but seven aircraft were shot down. pic.twitter.com/PY701CULKE

— Clash Report (@clashreport) October 15, 2025

امریکی  صدر نے کہا کہ دنیا کو شاید اندازہ نہیں کہ وہ اب تک آٹھ بڑی جنگوں کو پھوٹنے سے روک چکے ہیں۔ ان کے مطابق، ان میں سے کئی تنازعات معمولی اختلافات سے شروع ہو سکتے تھے، لیکن اگر انہیں نہ روکا جاتا تو نتائج پوری دنیا کے لیے تباہ کن ثابت ہوتے۔ ٹرمپ نے واضح کیا کہ پاکستان اور بھارت جیسی دو جوہری طاقتوں کے درمیان ممکنہ تصادم محض جنوبی ایشیا نہیں بلکہ پوری دنیا کے امن کو نگل سکتا تھا۔ اسی دوران انہوں نے بھارت پر تنقید کے تیر بھی چلائے اور انکشاف کیا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں یقین دہانی کرائی تھی کہ بھارت اب روس سے تیل نہیں خریدے گا۔ انہوں نے کہا،

“مجھے یہ بات پسند نہیں تھی کہ بھارت روس سے تیل لے رہا ہے، مگر اب یہ مسئلہ خوش اسلوبی سے حل ہو چکا ہے۔”

ٹرمپ نے مشرقِ وسطیٰ کے حالات پر بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر حماس جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتی ہے تو اسے غیر مسلح کرنا ناگزیر ہو جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کے لیے امریکی فوج کی ضرورت نہیں پڑے گی، کیونکہ اب ایران نے بھی حماس سے ہاتھ اٹھا لیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت کی ترجیح یوکرین جنگ کا خاتمہ اور چین کے ساتھ جاری تجارتی محاذ آرائی کو امریکی مفادات کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے موقع پر موجود صحافیوں کے سامنے بائیڈن انتظامیہ پر سنگین الزامات بھی عائد کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمۂ انصاف نے ان کے خلاف انتقامی کارروائیاں کیں اور ان کے بیٹے ایرک ٹرمپ کو بارہا تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا۔انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ

“نینسی پلوسی تو میرے بیٹے کو عمر قید دلوانا چاہتی تھیں!”

ٹرمپ نے بتایا کہ وہ ٹیرف پالیسی کے دفاع میں سپریم کورٹ میں مقدمہ لڑ رہے ہیں، کیونکہ ان کے نزدیک یہ امریکی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے۔ان کا دعویٰ تھا کہ وہ چھ جنگوں کو صرف تجارتی ٹیرف کے ذریعے روک چکے ہیں۔اختتام پر انہوں نے اپنے مخصوص اعتماد سے کہا:

“میں نے دنیا کو جنگ کے دہانے سے واپس لایا ،  اور یہ صرف باتوں سے نہیں، عمل سے ممکن ہوا۔”

Previous Post

صدر مملکت سے فیلڈ مارشل کی ملاقات، ملکی داخلی وخارجی صورتحال پر تبادلہ خیال

Next Post

پنجاب : غیر قانونی اسلحہ جمع کرانے کا ایک ماہ کا الٹی میٹم جاری

Next Post
نوجوان کی ہلاکت پر پنجاب حکومت کی وضاحت

پنجاب : غیر قانونی اسلحہ جمع کرانے کا ایک ماہ کا الٹی میٹم جاری

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist