تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

میں جنگیں ختم کرنے میں ماہر ہوں، نوبل نہیں، انسانیت میری منزل ہے

by ویب ڈیسک
اکتوبر 13, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ: "غزہ میں جنگ بندی آئندہ ہفتے ممکن”
Share on FacebookShare on Twitter

واشنگٹن سے مشرقِ وسطیٰ روانگی کے موقع پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر دنیا کو حیران کر دیا۔ ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ “جنگیں ختم کرنے میں ماہر” ہیں  اور امن کی خاطر اٹھائے گئے اقدامات کے لیے نوبیل انعام کے خواہشمند نہیں بلکہ انسانی جانیں بچانا ہی ان کا مقصد ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی سفارتی کوششوں اور معاشی دباؤ نے دنیا کے کئی محاذوں پر جنگوں کے شعلے بجھائے۔ “یہ میری آٹھویں جنگ ہے جو میں نے ختم کرائی،” ٹرمپ نے کہا، “اور اب سنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بھی جھڑپیں جاری ہیں ، مجھے یہ معاملہ دیکھنا ہوگا، کیونکہ جنگیں ختم کرنا میرا فن ہے۔” صدر ٹرمپ کے ان بیانات کے وقت پاکستان اور افغانستان کی سرحدی کشیدگی شدت اختیار کر چکی ہے۔ 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 23 پاکستانی جوان شہید ہوئے، جب کہ جوابی کارروائی میں 200 سے زائد افغان طالبان مارے گئے۔ ٹرمپ نے اپنی گفتگو میں فخر سے کہا، “بھارت اور پاکستان کے بارے میں سوچیں ،  دہائیوں سے جاری تنازعات، لاکھوں ہلاکتیں، اور میں نے وہ سب ایک دن میں ختم کرا دیا۔ یہ نوبیل کے لیے نہیں، انسانیت کے لیے تھا۔” انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی ختم کرانے میں کسی خفیہ مذاکرات کا نہیں بلکہ “ٹیرف کی طاقت” کا ہاتھ تھا۔ “میں نے کہا، اگر تم جنگ لڑو گے تو تم دونوں پر 200 فیصد ٹیرف لگاؤں گا۔ اور بس ،  24 گھنٹوں میں معاملہ ختم۔”

ٹرمپ نے اس موقع پر مشرقِ وسطیٰ کے اپنے اہم دورے کی تفصیلات بھی بتائیں۔ ان کے مطابق، یہ سفر جنگ بندی کو مضبوط بنانے، غزہ کی تعمیرِ نو کو آگے بڑھانے اور اسرائیل و عرب ممالک کے درمیان نئے بابِ تعلقات کھولنے کا آغاز ہے۔ “غزہ کی جنگ ختم ہو چکی ہے، لوگ اب امن چاہتے ہیں،” ٹرمپ نے کہا۔ “ہم جنگ کے ملبے سے ایک نئی امید، ایک نیا نظامِ امن تعمیر کرنے جا رہے ہیں۔” ٹرمپ پیر یا منگل تک حماس کے قبضے میں موجود یرغمالیوں کی رہائی کی امید رکھتے ہیں۔ ان کا پہلا پڑاؤ یروشلم ہوگا، جہاں وہ اسرائیلی پارلیمان سے خطاب کریں گے  وہی مقام جہاں آخری بار 2008 میں صدر جارج ڈبلیو بش نے خطاب کیا تھا۔ بعد ازاں وہ شرم الشیخ جائیں گے، جہاں مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے ہمراہ امن سربراہی اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں 20 سے زائد عالمی رہنما شرکت کریں گے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا، “یہ مشرقِ وسطیٰ کے لیے ایک نیا موڑ ہے۔ اگر ہم نے آج ہمت دکھائی، تو ہم آنے والی نسلوں کے لیے ایک پائیدار امن کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔ یہ وقت ہے کہ ہم کچھ ایسا تعمیر کریں جو ہمیشہ قائم رہے۔”چار روزہ جنگ بندی اور غزہ کی بحالی کے لیے مجوزہ منصوبہ ٹرمپ کی امن مہم کے پہلے مرحلے کی نمائندگی کرتا ہے — ایک ایسا مرحلہ جو شاید تاریخ میں “ٹرمپ پیس ڈاکٹرین” کے نام سے یاد رکھا جائے۔

Previous Post

انیقہ کا سانحہ، تحقیقات نہیں، عملی فیصلہ چاہیے!

Next Post

سہیل آفریدی خبیرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب

Next Post
سہیل آفریدی خبیرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب

سہیل آفریدی خبیرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist