معروف ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے امریکی صارفین کے لیے ایک نیا اور مخصوص ورژن متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جسے داخلی طور پر "M2” کا نام دیا گیا ہے۔ اس جدید ایپ کو ستمبر 2025 میں لانچ کیا جائے گا، جبکہ موجودہ ورژن مارچ 2026 تک قابل استعمال رہے گا۔ اس فیصلے کے پیچھے اہم وجہ امریکی حکومت کے سیکیورٹی خدشات ہیں، جن کے تحت مطالبہ کیا گیا ہے کہ ٹک ٹاک کی امریکی شاخ کو چین سے الگ کر کے مقامی سرمایہ کاروں کے حوالے کیا جائے۔ نیا ورژن امریکی قوانین اور ڈیٹا تحفظ کے اصولوں کے مطابق تیار کیا جا رہا ہے، تاکہ صارفین کی سیکیورٹی یقینی بنائی جا سکے۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ M2 ایپ میں الگورتھمز یا یوزر ڈیٹا کو کس طریقے سے ہینڈل کیا جائے گا۔
چینی حکومت کی منظوری اور تعاون
چین نے امریکا کے ساتھ ہونے والی ٹیک ڈیل کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد M2 ایپ کو امریکی صارفین کے لیے متعارف کرانے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ یہ اقدام ٹک ٹاک کی طرف سے امریکی حکومت کی تشویش کم کرنے اور پلیٹ فارم پر اعتماد کی فضا قائم کرنے کی ایک بڑی کوشش سمجھا جا رہا ہے۔
ٹک ٹاک کی نئی خصوصیات
یاد رہے کہ حال ہی میں ٹک ٹاک نے نوجوان صارفین کے لیے کئی نئی خصوصیات بھی متعارف کرائی ہیں جن میں:
-
اسمارٹ کیورڈ فلٹرز
-
مینج ٹاپکس
-
Guided Meditation جیسی ذہنی سکون بخش سرگرمیاں شامل ہیں۔







Discussion about this post