تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی کی "صوفی نائٹ” میں شرکت

by ویب ڈیسک
مئی 5, 2025
قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی کی "صوفی نائٹ” میں شرکت
Share on FacebookShare on Twitter

نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے آل اباؤٹ یو ایس اے کے زیر اہتمام منعقدہ صوفی نائٹ میں شرکت کی۔ یہ تنظیم پاکستانی امریکی کمیونٹی  کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم ہے۔اس روحانی و ثقافتی شام میں پاکستان کے صوفیانہ فن موسیقی کو اجاگر کیا گیا، جس نے حاضرین کو ایک گہرا روحانی اور ثقافتی تجربہ فراہم کیا۔ صوفی نائٹ” کا مقصد کمیونٹی کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینا اور شرکاء کو اپنی ثقافت سے دوبارہ جُڑنے کا موقع فراہم کرنا تھا۔ اس موقع پر پیش کیے گئے صوفیانہ کلام اور دھنیں پاکستان کے روحانی و تخلیقی ورثے کی نمائندگی کر رہی تھیں، جنہیں حاضرین نے بھرپور انداز میں سراہا۔

اپنے خطاب میں قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے پاکستانی امریکیوں کی آبادکاری اور سماجی انضمام کے لیے "آل اباؤٹ یو ایس اے” کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے تنظیم کے اس کردار کو قابلِ تحسین قرار دیا جو وہ امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کو ان کی ثقافتی شناخت برقرار رکھتے ہوئے نئے چیلنجز کا سامنا کرنے میں ادا کر رہی ہے۔ قونصل جنرل نے اس بات پر زور دیا کہ ثقافتی تقریبات، خصوصاً صوفی نائٹ جیسی تقریبات، نئی نسل کو اپنی جڑوں سے جوڑنے، کمیونٹی میں اتحاد، فخر اور تعلق کا احساس پیدا کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔  یہ تقریب کمیونٹی کی جانب سے بے حد سراہا گئی اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں میں ثقافتی آگاہی اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ایک اہم کوشش ثابت ہوئی۔

Previous Post

ترکیہ،یونان اور سویڈن کی پاکستانی موقف کی حمایت

Next Post

کانگریس وومن ڈیلیا رامیریز کی پاکستان قونصلیٹ شکاگو آمد

Next Post
کانگریس وومن ڈیلیا رامیریز کی پاکستان قونصلیٹ شکاگو آمد

کانگریس وومن ڈیلیا رامیریز کی پاکستان قونصلیٹ شکاگو آمد

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist