تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

مالدیپ: نئی نسل کیلئے تمباکو نوشی پر مکمل پابندی

by ویب ڈیسک
نومبر 3, 2025
مالدیپ:  نئی نسل کیلئے تمباکو نوشی پر مکمل پابندی
Share on FacebookShare on Twitter

مالدیپ نے تاریخ رقم کر دی۔دنیا کا پہلا ملک بن گیا جس نے آئندہ نسلوں کے لیے تمباکو نوشی کو ہمیشہ کے لیے غیر قانونی قرار دے دیا۔ تمباکو کے خلاف اس جرات مندانہ فیصلے نے مالدیپ کو عالمی سطح پر صحت دوست پالیسیوں کا علمبردار بنا دیا ہے۔ وزارتِ صحت کے اعلان کے مطابق، نئے قانون کے تحت یکم جنوری 2007 کے بعد پیدا ہونے والے افراد اپنی پوری زندگی میں کبھی بھی تمباکو مصنوعات خرید، فروخت یا استعمال نہیں کر سکیں گے۔ اس طرح ملک نے ایک ایسی نسل کی بنیاد رکھی ہے جو ہمیشہ تمباکو سے پاک رہے گی۔یہ قانون صدر محمد معیزو کی جانب سے مئی میں منظور کیا گیا تھا، جس کا مقصد عوامی صحت کے تحفظ اور ایک ”سگریٹ فری نسل“ کی تشکیل ہے۔ وزارتِ صحت نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ قدم نہ صرف ایک قانونی اصلاح ہے بلکہ ایک عزمِ نو ہے کہ آئندہ نسلوں کو تمباکو کے مہلک اثرات سے محفوظ رکھا جائے۔حکام کے مطابق یہ پالیسی عالمی ادارۂ صحت (WHO) کے فریم ورک کنونشن آن ٹوبیکو کنٹرول کے اصولوں کے مطابق ہے، جو دنیا بھر میں تمباکو نوشی کے خاتمے کے لیے ایک بین الاقوامی رہنما دستاویز سمجھی جاتی ہے۔

مالدیپ کا یہ اقدام دیگر ممالک کے لیے بھی ایک واضح پیغام ہےکہ صحت مند معاشرہ تشکیل دینے کے لیے جرات مندانہ فیصلے ناگزیر ہوتے ہیں۔

Previous Post

کراچی: منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگردوں کی گرفتاری

Next Post

بلیو اسکائی کا اہم فیچر  ’ڈس لائک‘  متعارف کرانے کا اعلان

Next Post
پاکستان : سوشل میڈیا ایپ ”  بلیو اسکائی ”  بھی نہیں چل رہی

بلیو اسکائی کا اہم فیچر  ’ڈس لائک‘  متعارف کرانے کا اعلان

Discussion about this post

تار نامہ

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

iran school 2

ایران میں اسکول پر حملہ امریکی فوج نے کیا، تحقیقات میں انکشاف

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist