تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

اسلام آباد میں بلااجازت جلسے پر قید کی سزا کا بل سینیٹ سے منظور

by ویب ڈیسک
ستمبر 5, 2024
نیب اور الیکشن ایکٹ ترمیمی بل سینیٹ سے بھی منظور
Share on FacebookShare on Twitter

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیرِ صدارت سینیٹ اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد میں مخصوص جگہ پر پُرامن جلسے جلوس کے انعقاد کا بل پیش کیا گیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ  اسلام آباد میں ایک جلسہ ہورہا ہے، اس جلسے کو روکنے کیلئے یہ قانون بنایا جارہا ہے۔ سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا کہ اس بل کا کسی جلسے سے کوئی تعلق نہیں، کسی پرامن جلسے کو روک نہیں رہے بلکہ ہم تو ان کو سہولت دے رہے ہیں۔  ایوان میں بل پر شق وار رائے شماری ہوئی جس میں بل کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ اس موقع اعظم نذیر تارڑ  کا کہنا تھا کہ  ایک جگہ مختص کردی جائے گی، میڈیا بھی وہاں ہوگا۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جلسے جلوس کےلیے کوئی ہائیڈ پارک جیسی جگہ بنادی جائے۔ معلوم ہوا ہے کہ اس بل کے منظور ہونے کے بعد اب اسلام آباد کے موضع سنگنجانی یا کسی بھی ایسے علاقے میں جلسہ جلوس کیا جاسکے گا جہاں حکومت اجازت دے گی، حکومتی اجازت کے بغیر جلسہ جلوس کرنے یا اس میں شامل ہونے والوں کو تین سال تک جیل میں ڈالاجاسکے گا۔

Previous Post

کراچی میں اکتوبر میں ہیٹ ویوز کا امکان

Next Post

پاک فوج قومی فوج ہے، جس کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں, ڈی جی آئی ایس پی آر

Next Post
انتشاری ٹولے کے ساتھ بات چیت نہیں ہوگی، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج قومی فوج ہے، جس کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں, ڈی جی آئی ایس پی آر

Discussion about this post

تار نامہ

iran

پڑوسی ممالک کیخلاف حملے نہیں کیے جائیں گے, ایرانی صدر

ispr

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، خطے سے متعلق تبادلہ خیال

petrol pump

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت نہیں ہے، ترجمان اوگرا

9 may 2

جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمر ایوب ، شبلی فراز ، حماد اظہر سمیت 47 ملزمان کو 10 ، 10 سال قید

a1178

ہمت ہے تو آبنائے ہرمز سے گزر کر دکھاؤ ،ایرانی فوج

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist