تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

بیوی سے تنگ شوہر، خودکشی کا ڈراما رچانے پر گرفتار

by ویب ڈیسک
اپریل 24, 2024
بیوی سے تنگ شوہر، خودکشی کا ڈراما رچانے پر گرفتار
Share on FacebookShare on Twitter

منگل کو شاہ فیصل کالونی کے طاہر محمود کی اہلیہ نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ ان کے شوہر نے سی وی پر جا کر خود کشی کرلی ہے ۔ اہلیہ کے مطابق طاہر محمود نے پیر کو ویڈیو کال کی اور بتایا کہ وہ خودکشی کررہا ہے۔ پولیس نے تحقیقات کیں تو سمندر سے کوئی لاش نہیں ملی۔ حیران کن طور پر طاہر محمود آج منظر عام پر آگیا۔ جس نے پولیس کو بتایا کہ اس نے یہ سارا ڈراما بیوی کو ڈرانے دھمکانے کے لیے رچایا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ طاہر محمود دو بار سہرے کے پھول کھلا چکا ہے۔ طاہر محمود کے بیان کے مطابق بیوی سے روز جھگڑا ہوتا تھا اور اسی لیے بیوی کو سبق سکھانے کا سوچا۔ گھٹنوں گھٹنوں پانی میں جاکر اہلیہ کو ویڈیو کال کی تھی اورکہا کہ وہ  خودکشی کر رہا ہے۔

گاڑی، پرس اور گاڑی کی چابی گاڑی میں ہی چھوڑ دی تھی۔ طاہر محمود کا کہنا تھا کہ کھانے پکانے پر بیوی سے تو تو میں میں ہوتی رہتی تھی۔  غصے میں آکر گھر سے چلا گیا تھا، وہ صرف گھر والوں کو ڈرانا چاہتا تھا اسی دوران چار افراد نے وہاں آکراُسے  نام سے پکارا پلٹ کر دیکھا تو انہوں نے  کچھ سنگھایا اوروہ  بے ہوش ہوگیا جب ہوش آیا تو ناظم آباد میں تھا، ٹانگوں میں کچھ زخم بھی تھے، وہ پیدل صبح سویرے شاہ فیصل کالونی میں گھر پہنچا۔ شاہ فیصل کالونی تھانے کی پولیس کے مطابق خبر ملی تھی کہ طاہر شاہ فیصل کالونی میں کسی اسپتال میں علاج کے لیے آیا ہے جس پر تھانے طلب کرکے اس کا بیان قلم بند کیا گیا  ہے۔

طاہر نے پہلے خودکشی کا ڈرامہ رچایا اور اب الٹ بیان دے دہا ہے، طاہر کو درخشاں پولیس کے حوالے کیا جائے گا اور درخشاں پولیس طاہر سے مزید تفتیش کرے گی۔ معلوم ہوا ہے کہ طاہر محمود کا تعلق رحیم یار خان سے ہے۔ پہلی شادی خاندان میں ہوئی جبکہ دوسری کراچی میں کی۔ طاہر محمود آن لائن ٹیکسی چلاتا ہے۔

Previous Post

معاشی ترقی کے لیے وفاق اور صوبوں کو قریب آنا ہوگا

Next Post

حامد رضا ، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نامزد

Next Post
حامد رضا ،  پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نامزد

حامد رضا ، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نامزد

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist