تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

الیکشن کرانے کے لیے رقم نہیں

by ویب ڈیسک
فروری 16, 2023
بلدیاتی الیکشن 15 جنوری کو ہی ہوں گے
Share on FacebookShare on Twitter

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر کے ٹرانسفر کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کو بتایا کہ انہیں اپنے اختیارات اور آئینی تقاضوں پر عمل کرنے سے روکا جارہا ہے۔ اس موقع پر جسٹس اعجازالاحسن کا کہنا تھا کہ  آئین ہر صورت 90 دن میں انتخابات کرانے کا پابند کرتا ہے، انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے، مقررہ وقت میں انتخابات نہ ہوئے تو آئین کی خلاف ورزی ہو گی۔ جس پر چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ الیکشن کی تاریخ خود دیں تو آئین کی خلاف ورزی ہو گی۔ آرمی سے سیکوریٹی مانگی تو معذرت کرلی گئی۔  عدلیہ سے آر اوز مانگے تو انہوں نے انکار کر دیا اور انتخابات کے لیے حکومت سے  پیسہ مانگا تو  اس سے بھی انکار کر دیا گیا۔ ایسے حالات میں بھلا کیسے الیکشن کرائے جاسکتے ہیں۔ اگر عدالت ٹرانسفرز کو فری الیکشن میں رکاوٹ سمجھتی ہے تو نہیں کریں گے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ عدالت حکم دے تو تبادلے روک دیں گے۔ سپریم کورٹ نے  چیف الیکشن کمیشن سکندر سلطان راجہ سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت جمعے  تک ملتوی کر دی۔

Previous Post

پیٹرول ڈرون گر گیا

Next Post

جنرل(ر) قمرجاوید کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ

Next Post
جنرل(ر) قمرجاوید کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ

جنرل(ر) قمرجاوید کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist