تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ثنا یوسف قتل کیس میں گرفتار ملزم کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ

by ویب ڈیسک
جون 4, 2025
ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قتل کیسے ہوا؟
Share on FacebookShare on Twitter

نوجوان ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کیس میں گرفتار ملزم عمر حیات کو اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے شناخت پریڈ کی اجازت دیتے ہوئے ملزم کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ 17 برس کی معصوم ثنا، جو اپنے خوابوں کے ساتھ زندگی کے رنگین سفر پر گامزن تھی، 2 جون کی دوپہر اسلام آباد کے سیکٹر جی-13 میں اپنے ہی گھر میں بے رحمی سے گولیوں کا نشانہ بنائی گئی۔ ان کے ساتھ والدہ اور دیگر اہلخانہ موجود تھے، لیکن قاتل نے کسی کو نہ بخشا ۔  واردات کے بعد ملزم عمر حیات موقع سے فرار ہو گیا، تاہم پولیس نے جدید ٹیکنالوجی، سیف سٹی کیمروں اور سوشل میڈیا ڈیٹا کے ذریعے سراغ لگاتے ہوئے فیصل آباد سے گرفتار کر لیا۔ اس کے خلاف تھانہ سنبل میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قاتل ملزم عمرحیات کی شناخت پریڈ کی درخواست منظور، ڈیوٹی مجسٹریٹ احمدشہزاد نے تفتیشی افسر کی استدعا پر ملزم کو 14 روز کیلئے شناخت پریڈ پر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا،#sanayousaf #SANA #SanaYousuf pic.twitter.com/i1mhhZkntO

— Muhammad Shoaib Siddiqui (@siddiqui090) June 4, 2025

آئی جی اسلام آباد علی ناصر نے پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ یہ قتل مسترد محبت کا المناک انجام تھا۔ ملزم بارہا رابطہ کرنے کی کوشش کرتا رہا، لیکن ثنا نے ہر بار صاف انکار کیا۔ انکار کا یہ حوصلہ اسے زندگی سے محروم کر گیا۔29 مئی کو ملزم ان سے ملنے پہنچا، مگر ناکام رہا۔ اور پھر2 جون کو… وہی اندھیرا، وہی خونی فیصلہ اور ایک زندگی ہمیشہ کے لیے خاموش۔ عدالتی کارروائی کے دوران جب ملزم کو چہرے پر کپڑا ڈال کر لایا گیا تو عدالت نے پراسیکیوٹرز کی غیر موجودگی پر برہمی کا اظہار کیا۔ جج نے ریمارکس دیے:
"آج ہائی پروفائل کیس ہے تو سب پراسیکیوٹرز موجود ہیں، ورنہ اکثر غائب ہوتے ہیں!” عدالت نے سماعت میں وقفہ دیا، اور بعد ازاں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کی منظوری دے دی۔

Previous Post

اقوام متحدہ میں پاکستان کا مؤقف بھرپور انداز میں پیش

Next Post

پاکستان کی سفارتی فتح پر بھارت میں بے چینی کی لہر ہے، اسحٰق ڈار

Next Post
پاکستان اقتصادی ترقی کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے

پاکستان کی سفارتی فتح پر بھارت میں بے چینی کی لہر ہے، اسحٰق ڈار

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist