بھارت کی جانب سے ایک مرتبہ پھر کھیل کو سیاست کی نذر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران پاکستانی سابق کپتان اور موجودہ کمنٹیٹر ثنا میر کے ایک بیان کو بھارتی میڈیا نے سیاسی رنگ دے کر بے بنیاد پراپیگنڈے کا سہارا لیا۔ ثنا میر نے کمنٹری کے دوران پاکستان ویمن ٹیم کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کا تعلق آزاد کشمیر سے بتایا، جس پر بھارتی میڈیا نے شور مچاتے ہوئے انہیں کمنٹری پینل سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔ تاہم اس معاملے پر ثنا میر نے واضح اور دوٹوک ردعمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ "یہ افسوسناک ہے کہ کھیل کے معاملات کو غیر ضروری طور پر بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے اور کھیلوں سے وابستہ افراد پر بلاوجہ دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔”
Seriously asking as i don’t know.. Why some people are upset for calling Azam Kashmir? What is meant by it? pic.twitter.com/snd6loAUzs
— Nibraz Ramzan (@nibraz88cricket) October 2, 2025
انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد صرف کھلاڑیوں کی جدوجہد کو اجاگر کرنا تھا، "میں نے نتالیہ پرویز سمیت دیگر کھلاڑیوں کے آبائی علاقوں کا ذکر اس لیے کیا تاکہ یہ بتایا جا سکے کہ وہ کہاں سے آکر مشکلات کو شکست دے کر کامیابی کی مثال بنے۔ براہ کرم اس کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔” ثنا میر نے مزید کہا کہ "بطور کمنٹیٹر ہمارا کام کھلاڑیوں اور ٹیموں پر روشنی ڈالنا ہے، ان کی محنت اور قربانیوں کو دنیا کے سامنے لانا ہے۔ میرا کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے یا کسی کے خلاف بیان دینے کا ہرگز کوئی ارادہ نہیں تھا۔”
It’s unfortunate how things are being blown out of proportion and people in sports are being subjected to unnecessary pressure. It is sad that this requires an explanation at public level.
My comment about a Pakistan player’s hometown was only meant to highlight the challenges… pic.twitter.com/G722fLj17C
— Sana Mir ثناء میر (@mir_sana05) October 2, 2025
انہوں نے ثبوت کے طور پر تحقیقاتی اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے اور کہا کہ "میں ہر کھلاڑی کے بارے میں ریسرچ کرتی ہوں، چاہے وہ پاکستان سے ہوں یا کسی اور ملک سے۔ اگر بعد میں کسی پلیٹ فارم نے تبدیلی کی ہے تو یہ میرا معاملہ نہیں۔” یاد رہے کہ ثنا میر پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور دنیا بھر میں معتبر کمنٹیٹر کے طور پر جانی جاتی ہیں۔ ان کی کمنٹری کو بین الاقوامی سطح پر سراہا جاتا ہے۔







Discussion about this post