تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ریچا چڈا نے ایسا کیا کہا جس سے بھارتیوں کو آگ لگ گئی؟

by ویب ڈیسک
نومبر 25, 2022
ریچا چڈا نے ایسا کیا کہا جس سے بھارتیوں کو آگ لگ گئی؟
Share on FacebookShare on Twitter

اداکارہ ریچا چڈا کے ایک ٹوئٹ نے بھارتی فوج کو اس کی اوقات دکھادی، بھارت کے شمالی فوج کے کمانڈر جنرل اوپیندر دویدی نے کچھ دن پہلے یہ بڑھکیں ماریں کہ ان کی ڈرپوک فوج آزاد کشمیر پر قبضہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ جس پر پاکستانی افواج کے ترجمان نے انہیں منہ توڑ جواب دے کر دن میں تارے دکھا دیے لیکن ذلت اور رسوائی کا یہ سفر بھارتی فوجی افسر کا ختم نہیں ہوا بلکہ ان کی ہم وطن ریچا چڈا نے ان کے اس بیان پر نمک چھڑکتے ہوئے  بھارتی فوج کو چین کے ہاتھوں 2020 کی وادی گلوان کی خونی جھڑپ کو یاد دلاتے ہوئے صرف یہ ٹوئٹ کیا کہ  ” گلوان آپ کو سلام کہہ رہا ہے۔” بس پھر کیا تھا انتہا پسند اور متعصب بھارتی ہیں اور ریچا چڈا جن کے خلاف سوشل میڈیا پر ایک وبال کھڑا ہے۔

اسکرین گریپ

مختلف ناموں کے ہیش ٹیگ گردش کررہے ہیں اور بدقسمتی تو یہ ہے کہ اس سارے معاملے میں ریچا چڈا کے مسلم شوہرعلی فضل کو بھی گھیسٹ لائے ہیں اورظاہر یہی کررہا ہے کہ یہ سارا قصور علی فضل کا ہے اور ان کے کہنے پر ہی ریچا چڈا یوں بھارتی فوجی کی تذلیل کررہی ہیں۔ اب عالم یہ ہے کہ ریچا چڈا کو پاکستانی ایجنٹ،  غدار اور ملک دشمن اور نجانے کیا کیا نام سے نہیں مخاطب کیا جارہا ہے۔ مطالبہ تو یہ بھی داغا جارہا ہے کہ وہ اپنا یہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کریں لیکن ریچا چڈا بھی ڈٹ گئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر اپنے خلاف ہونے والی اس  ہنگامہ آرائی کے بعد اداکارہ ریچا چڈا نے دوبارہ ٹوئٹ کیا کہ انہیں ایک کال موصول ہوئی ، خاموش جوابات دے اس لیے کوئی اندازہ نہیں ہے، سب کو الوداع۔ انتہا پسندوں کو تو سمجھیں موقع مل گیا۔ بھارتی تو یہ واویلا کررہے ہیں کہ ریچا چڈا نے ان کی فوج کو مذاق اڑایا ہے۔اور ان میں سب سے زیادہ نمایاں اکشے کمار ہیں۔ جنہوں نے ریچا چڈا کے خلاف محاذ کھڑا کرنے میں اس بار بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی۔  یاد رہے کہ پاکستان نے بھارتی فوجی افسر کے اس بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا اسے غیرذمے دار بیان قرار دیا تھا۔ ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کے جارحانہ بیان بازی سے بھارت باز رہے۔ پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

بشکریہ سوشل میڈیا
Tags: ریچا چڈا
Previous Post

امیتابھ بچن کی آواز نکالنے پر بھی پابندی

Next Post

فیصل واؤڈا اب الیکشن لڑ سکتے ہیں

Next Post
تاحیات نااہلی کی شق  62 ون ایف کالا قانون ہے، چیف جسٹس

فیصل واؤڈا اب الیکشن لڑ سکتے ہیں

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist