تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ایک اور کم سن ملازمہ تشدد سے چل بسی

by ویب ڈیسک
اگست 17, 2023
ایک اور کم سن ملازمہ تشدد سے چل بسی
Share on FacebookShare on Twitter

سندھ کے علاقے رانی پور میں کمسن گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد اور پھر اس کے جاں بحق ہوجانے پر  پولیس نے اس واقعے میں نامزد مرکزی ملزم، علاقہ ایس ایچ او اور بچی کا علاج کرنے والے ڈاکٹر کو حراست میں لے لیا ہے۔ ایس ایچ او رانی پور پر الزام ہے کہ انہوں نے فرائض میں لاپرواہی اور غفلت کا مظاہرہ کیا۔ جبکہ مرکزی ملزم کو سلاخوں کے پیچھے کم سن بچی کی والدہ کی مدعیت میں درخ ایف آئی آر کی بنا پر کیا گیا۔ بچی کی موت کی وجوہ جاننے کے لیے عدالت میں قبر کشائی اور میت کا پوسٹ مارٹم کرنے کی درخواست دی جائے گی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 10 برس کی بچی پیر گھرانے کی حویلی میں بطور ملازمہ کام کررہی تھی جس کے والدین کو 2 دن پہلے فون پر اطلاع دی گئی کہ ان کی بیٹی پیٹ میں درد کی وجہ سے زندگی کی بازی ہارگئی۔ بچی کے والدین کا تعلق نوشہرو فیروز سےتھا جنہوں نے بدھ کو بیٹی کی تدفین بھی کردی۔ اس عرصے میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک بچی کے جسم اور سر پر تشدد اور زخموں کے واضح نشان تھے۔ دعویٰ کیا گیا کہ متعلقہ بچی وہی ہے جو دو دن پہلے جاں بحق ہوئی تھی۔

بشکریہ سوشل میڈیا

اسی بنا پر بچی کی والدہ نے ایف آئی آر درج کرائی جس کی روشنی میں ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ معلوم ہوا ہے کہ بچی 9 ماہ سے حویلی میں ملازم تھی۔ والدہ نے الزام لگایا ہے کہ ملزم اور اس کی بیوی ان کی بیٹی پر بہت ظلم کرتے تھے، معمولی معمولی باتوں پر تشدد کا نشانہ بناتے۔ والدین نے مالکان سے مل کر بچی پر رحم کرنے کی التجا کی۔ اس دوران 14 اگست کو انہیں حویلی سے فون آیا کہ ان کی بیٹی ناسازی طبعیت کے باعث چل بسی۔ ایف آئی آر کے مطابق والدہ نے ملزم پیر سے بچی کی موت  سے متعلق دریافت کیا تو وہ کوئی خاطر خواہ جواب نہ دے سکے۔ بچی کی میت کو گاؤں لا کر اس کی تدفین کردی۔  والدہ کا  دعویٰ ہے کہ  بچی کی پیٹھ، گردن اور پسلیوں پر تشدد کے نشانات  تھے اور  شبہ ہے کہ بازو بھی ٹوٹا ہوا تھا۔

بشکریہ سوشل میڈیا
Tags: رانی پور
Previous Post

جڑانوالہ واقعہ : نگراں وزیراعظم اور پنجاب حکومت کا تحقیقات کا اعلان

Next Post

چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر کی اہم ملاقات

Next Post
چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر کی اہم ملاقات

چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر کی اہم ملاقات

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist