تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ملت ایکسپریس معاملہ : مقتولہ کے بھائی کے انکشاف

by ویب ڈیسک
اپریل 16, 2024
ملت ایکسپریس معاملہ : مقتولہ کے بھائی کے انکشاف
Share on FacebookShare on Twitter

ملت ایکسپریس میں ریلوے پولیس اہلکار کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی مقتولہ خاتون مریم کے بھائی محمد افضل نے جڑانوالہ تھانے میں مقدمے کے لیے درخواست جمع کرادی۔ محمد افضل نے پولیس اہلکار پر مبینہ طور پر قتل کا الزام عائد کیا ہے۔ درخواست کے مطابق  چک 648 گ ب کی رہائشی مریم کراچی میں بیوٹی پارلر پرکام کرتی تھی۔7اپریل کوعید کی چھٹیاں گھر منانے کےلئے بذریعہ ملت ایکسپریس آرہی تھی ، فیصل آباد ریلوے کانسٹیبل میر حسن  اور دیگر ملزمان نے چھیڑ چھاڑ شروع کردی ، منع کرنےپر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد چلتی ٹرین سے دھکا دے دیا۔ ملزمان نے مریم کے پرس سے نقدی وطلائی زیور بھی نکال لیا۔ مریم کے بھائی کے مطابق  ملزمان نے مریم کو ناحق قتل کیا ہے 302ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے انصاف دلایاجائے۔ دوسری جانب ترجمان پاکستان ریلویز بابر علی رضا نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خاتون پر تشدد کرنے والے اہلکار کو چھوڑا نہیں جائے گا۔  اہلکار ابھی ضمانت پر ہے، ابتدائی بیان کے مطابق اہلکار کا کہنا ہے وہ خاتون کو دوسرے ڈبے میں لے گیا تھا، بچوں اور مسافروں کے بیانات بھی لیے جائیں گے، چھلانگ لگانے پر بچنے کے امکانات کم ہوتے ہیں۔ ترجمان ریلویز کے مطابق  ایف آئی آر ریلوے نے خود درج کرائی ہے، متعلقہ ریل کے ڈبے کے مسافروں سے رابطہ کیا جارہا ہے۔ خاتون کی نعش چنی گوٹھ سے ملی جبکہ اہلکار کی ڈیوٹی کراچی سے حیدر آباد تک کی تھی۔ یاد رہے کہ  خاتون پر تشدد کرنے والا ریلوے پولیس کا اہلکار ضمانت پر آزاد ہوگیا تھا۔

Previous Post

نواز شریف کی کامیابی چیلنج

Next Post

سلمان کے گھر کے باہر فائرنگ کرنے والے 2 افراد گرفتار

Next Post
سلمان خان پر قاتلانہ حملہ ناکام ، شارپ شوٹرگھر تک پہنچ گیا

سلمان کے گھر کے باہر فائرنگ کرنے والے 2 افراد گرفتار

Discussion about this post

تار نامہ

iran

پڑوسی ممالک کیخلاف حملے نہیں کیے جائیں گے, ایرانی صدر

ispr

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، خطے سے متعلق تبادلہ خیال

petrol pump

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت نہیں ہے، ترجمان اوگرا

9 may 2

جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمر ایوب ، شبلی فراز ، حماد اظہر سمیت 47 ملزمان کو 10 ، 10 سال قید

a1178

ہمت ہے تو آبنائے ہرمز سے گزر کر دکھاؤ ،ایرانی فوج

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist